میت کو غسل دینے کے لیے پانی موجود نہ ہو

میت کو غسل دینے کے لیے پانی موجود نہ ہو اگر کبھی ایسی صورت پیش آجائے کہ میت کو غسل دینے کے لیے پانی موجود نہ ہو اور باجود تلاش کے پانی نہ مل سکے تو میت کو تیمم کرالیا جائے ،البتہ تیمم کرانے کے بعد کہیں سے پانی مل جائے تو غسل بھی دے مزید پڑھیں

مسلمان کا کوئی کافر رشتہ دار مرجائے

مسلمان کا کوئی کافر رشتہ دار مرجائے اگر کسی مسلمان کا کوئی عزیز کافر ہو اور وہ مر جائے تو اس کی لاش اس کے ہم مذہب کو دے دی جائے۔ اگر اس کا کوئی ہم مذہب نہ ہو یا ہو مگر لینا قبول نہ کرے تو بدرجہ مجبوری وہ مسلمان اس کافر کو غسل مزید پڑھیں

میت کا مذہب معلوم نہ ہو

میت کا مذہب معلوم نہ ہو اگر کوئی میت کہیں دیکھی جائے اور کسی علامت سے یہ معلوم نہ ہو کہ یہ مسلمان تھا یا کافر، تو اگریہ واقعہ دارالاسلام میں ہواہو تو اس کو غسل دیا جائے گا اور نماز بھی پڑھی جائے گی۔

مخلوط لاشوں کا حکم

مخلوط لاشوں کا حکم اگر مسلمانوں کی لاشیں کافروں کی لاشوں میں مل جائیں اور کوئی تمیز باقی نہ رہے تو ان سب کو غسل دیا جائے گا اور اگر امتیازباقی ہو تو مسلمانوں کی لاشیں علیحدہ کرلی جائیں اور صرف انہی کو غسل دیا جائے، کافروں کی لاشوں کو غسل نہ دیا جائے۔

نامکمل لاش کا حکم

نامکمل لاش کا حکم اگر کسی کا صرف سر کہیں سے ملا تو اس کو غسل نہیں دیا جائے گا، بلکہ یوں ہی دفن کردیا جائے گا۔ اگر کسی کا آدھے سے زیادہ جسم ملے تو اس کو غسل دینا ضروری ہے، چاہے سر کے ساتھ ملے یا بغیر سر کے، اگر آدھے سے زیادہ مزید پڑھیں

ڈوب کر مرنے والے کا حکم

ڈوب کر مرنے والے کا حکم اگر کوئی شخص دریا میں ڈوب کر مرگیا تو نکالنے کے بعد اس کو غسل دینا فرض ہے، پانی میں ڈوبنا غسل کے لیے کافی نہ ہوگا، اس لیے کہ میت کو غسل دینا زندوں پر فرض ہے اور ڈوبنے میں ان کا کوئی فعل نہیں ہوا،البتہ اگر نکالتے مزید پڑھیں

غسلِ میت کا بیان

غسلِ میت کا بیان حدیث میں ہے: ’’جو شخص مردے کو نہلائے اور اس کا عیب چھپائے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو چھپا دے گا اور جو شخص مردے کو کفن دے اللہ تعالیٰ اس کو آخرت میں سندس یعنی باریک ریشم کا لباس پہنائے گا۔‘‘ حدیث میں ہے :’’ جو شخص مردے مزید پڑھیں

روح نکل جانے کے بعد کے اعمال

روح نکل جانے کے بعد کے اعمال جب روح نکل جا ئے تومیت کے ہاتھ پاؤں سیدھے کردو اور کسی کپڑے سے اس کا منہ اس طرح سے باندھو کہ کپڑا ٹھوڑی کے نیچے سے نکال کر اس کے دونوں سرے سر پر لے جاؤ اور گرہ لگادو تاکہ منہ کھلا نہ رہ جائے اور مزید پڑھیں

آخری لمحات کے اعمال

آخری لمحات کے اعمال جب کسی کی موت کا وقت قریب ہو تو اسے چت لٹا کرپاؤں قبلہ کی طرف کرکے سر اونچا کردیں تاکہ رُخ قبلہ کی طرف ہوجائے [اور یہ طریقہ بھی سنت کے مطابق ہے کہ دائیں کروٹ پر لٹاکر رُخ قبلہ کی طرف کردیا جائے۔]اور اس کے پاس بیٹھ کر بلند مزید پڑھیں

موت اور اس کے متعلقات کا بیان

موت اور اس کے متعلقات کا بیان رسول اللہﷺنے فرمایا: ’’کثرت سے موت کو یاد کرو، اس لیے کہ موت کی یاد گناہوں کو دور کرتی ہے اور دنیا سے بیزار کرتی ہے۔‘‘ رسول اللہﷺنے فرمایا:’’زمین ہر دن ستر بار پکارتی ہے: اے بنی آدم! کھا لو جو چاہو اور جو چیز چاہو پسند کرو مزید پڑھیں