حدث ایسا وصفِ شرعی ہے جو اعضائے وضو میں حلول کرکے طہارت کو زائل کردیتا ہےجیسے وضوٹوٹ جانا، جنابت لاحق ہونا، حیض ونفاس والاہونا۔جبکہ خبث نجاست (پیشاب، پاخانہ، خون، گوبر وغیرہ )کوکہتے ہیں۔
زمرہ: تعلیم وتعلم
طہارت کی حکمتیں
طہارت کی حکمتیں مشہور ہیں کہ صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں۔شیطان دور بھاگتاہے۔غصہ کاعلاج ہے۔ اورآخرت میں اعضائے وضوچمکیں گے ۔باوضومرنے والاشہید ہے۔پاک رہنے والے کو اللہ تعالی پسند کرتے ہیں۔
طہارت کی تعریف
طہارت کےمعنی ہیں (طهارة عن حدثٍ او خبثٍ) یعنی مکلف آدمی کا حدث اور نجاست سے پاک ہونا۔حدث سے بے وضوہونا بھی مراد ہے اور جنابت لاحق ہونا بھی۔
بغیر وضونماز پڑھنے سے کیا آدمی کافر ہوجاتا ہے؟
اگر آدمی بغیر وضو کے نماز شروع کردے یا اس کا درمیانِ نماز وضو ٹوٹ جائے مگر وہ بوجہ شرم یاسستی کےوضو کرنے نہ جائے یااسےمسئلہ معلوم نہ ہو اس لیے بغیروضونماز پڑھ لے تو وہ گناہ گار ہوگا مگر کافر نہیں ہوگا ہاں اگر مذاق اڑاتے ہوئےایسا کرےتوکافر ہوجائے گا۔ الدر المختار وحاشية ابن مزید پڑھیں
نہ پانی ہو نہ مٹی تو نماز کیسے پڑھے گا؟
فاقد الطهورین(جوکسی ایسی جگہ میں ہوکہ نہ پانی ہو نہ مٹی) تشبہ بالمصلین کرے گا یعنی نمازیوں کی نقل اتارے گااگرچہ قراءت نہیں کرے گا۔ پھر بعد میں اعادہ کرے گا۔اسی کی طرف امام اعظم کا رجوع ثابت ہے اور مفتی بہ قول بھی یہی ہے۔علامہ سغناقی کایہ کہناکہ نماز مؤخر کرے گا درست مزید پڑھیں
سر یاکوئی عضو برتن میں ڈالنے سے کیاتمام پانی مستعمل ہوجائے گا؟
اگر کسی نے اپنا سر برتن میں ڈال دیا یا اورکوئی عضو پانی کے برتن میں ڈال دیا تو اس کا مسح ادا ہوجائے گااور وہ عضوپاک ہوجائے گا لیکن وہ پانی مستعمل نہیں ہوگا ۔علامہ حصکفی اس کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ ماء مستعمل جب بنتا ہے جب وہ جسم سے جدا مزید پڑھیں
سرکےمسح کی صورتیں
اگر کوئی آدمی تین انگلیاں سر پر رکھے مگر کھینچے نہیں تو امام محمد کی رایت کے مطابق مسح ادا ہوجائے گا۔تاہم اس پر فتوی نہیں ہے۔ اگر تین انگلیاں گیلی کیں مگر کھڑی رکھیں ،ان کو کھینچا نہیں تو اس سے بھی مسح ادا نہیں ہوگا۔ انگلیاں گیلی کیں اور کھڑی کھڑی بقدر مقدارفرض مزید پڑھیں
وضو میں سرکے مسح کی مقدار کتنی ہے؟
عندالاحناف متعدد روایتیں ہیں: ایک یہ کہ چوتھائی سر کا مسح فرض ہے وھوالراجح وعلیہ الفتوی ، دوسری روایت یہ ہے کہ آلۂ مسح یعنی پانچ انگلیوں کے اکثر سے مسح کیا جائے یعنی تین انگلیوں سےوھوقول محمد۔تیسری روایت یہ ہے کہ مقدار ناصیہ کامسح فرض ہے۔مقدار ناصیہ ربع سے کم بنتا ہے۔ امام مزید پڑھیں
چہرے کی حدود
چہرہ کی حد پیشانی کے بالوں سے ٹھوری کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک ہے۔اس کی عقلی دلیل یہ ہے کہ عربی میں وجہ مشتق ہے مواجہہ سے۔مواجہہ کامطلب ہوتا ہے کسی کے بالکل آمنے سامنے آنا ۔جب آپ کسی کے سامنے آتے ہیں تو چہرے کی مزید پڑھیں