وضو کے لیے سنت ، نماز کے لیے مستحب ہے، دانتوں جب پیلےپڑجائیں، تلاوتِ قرآن سے پہلے ، نیند سے بیداری کے بعد، گھر میں داخل ہونے سے پہلے، لوگوں کے مجمع میں غرض آپ سے مسواک کا کثرت سے استعمال ثابت ہے۔
زمرہ: طہارت-وضو-غسل
کس طرح کے موزوں پر مسح جائز ہے؟
سوال:کس طرح کے موزوں پر مسح جائز ہے؟ جواب:ہمارے معاشرے میں عام طور پر دو طرح کے موزے استعمال کیے جاتے ہیں: 1.چمڑے کے۔ 2. کپڑے کے۔ چمڑے کے موزوں کو خفین کہا جاتا ہے ۔ احادیث میں “خفین” کا ذکر تواتر سے ملتا ہے لہذا اس پر مسح مطلقاً جائز ہے۔ کپڑے کے موزوں مزید پڑھیں
وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنابھول جائے
علامہ حصکفی کے نزدیک اگر شروع میں تسمیہ بھول جائے تو بیچ میں بسم اللہ پڑھنامسنون نہیں بلکہ مستحب ہے۔البتہ کھاناکھاتے ہوئے شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو بیچ میں بھی پڑھ سکتا ہے کیونکہ وضوعمل واحد ہے کھانا عمل واحد نہیں بلکہ اس کاہر لقمہ الگ فعل ہے اس لیے اس میں مزید پڑھیں
وضوکے شروع میں بسم اللہ پڑھنے کی تفصیل
تسمیہ سے مراد ” بسم اللہ” یا مکمل ” ﷽” یا «بِاسْمِ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ» یا “بسم اللہ العظیم و الحمد للہ علی دین الاسلام” ہےاگرچہ یہ حدیث غریب ہے لیکن فضائل اور ادعیہ میں ان احادیث پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اور بعض روایات میں تعوذوتسمیہ دونوں پڑھنے کا ذکر ہے۔ علامہ مزید پڑھیں
وضومیں زائد اعضاکاحکم
کسی کے زائد اعضانکل آئیں تو اگر پکڑدونوں سے کرسکتا ہوتوان کوبھی دھونالازم ہوگا۔کیونکہ اس صورت میں یہ اصلی اعضاکے حکم میں ہوگا۔اگر پکڑایک سے کرسکتاہودوسرے سے نہیں تو جس سے پکڑسکتا ہے وہی اصلی عضوشمار ہوگا اور اسی کودھونافرض ہوگا دوسرازائد عضوشمارکیاجائے گا اور اس کو دھوناسرف مندوب ہوگا، فرض نہیں۔البتہ زائد عضوفرض کے مزید پڑھیں
گنجاشخص منہ کہاں سے دھوئے؟
وہ شخص جس کے بال پیشانی پربھی ہوں، اسی طرح جس کے بال پیشانی سے بہت پیچھے ہوں،اور الانزع یعنی جو سر کے دائیں بائیں جانب سے گنجا ہو درمیان میں بال ہوں۔تو یہ تینوں قسم کے لوگ بھی پیشانی کی سطح سے چہرہ دھوئیں گےجہاں سے عام لوگوں کے پیشانی کے بال اگتے ہیں۔ مزید پڑھیں
وضومیں ایک بار چہرہ دھونے کی تشریح
چہرے کو دھونا یعنی اس پر پانی بہاناایک بار فرض ہے۔ یہ اس لیے فرمایاتاکہ امام ابو یوسف کے موقف کا جواب ہوجائے وہ فرماتے ہیں کہ اعضا کو تر کردینا کافی ہے بہنا کوئی شرط نہیں ہے ۔ فیض میں ہے کہ دو قطرے بہنے چاہییں۔ پے درپے دونوں قطرے بہنے چاہییں، بغیر وقفے مزید پڑھیں
دلیل طہارت
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ۚ وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا ۚ وَإِن كُنتُم مَّرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِّنكُم مِّنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُم مِّنْهُ ۚ (سورہ مائدہ: آیت6) اشکال: یہ مزید پڑھیں
تیمم کن چیزوں سے کیا جاسکتا ہے؟
سوال:تیمم کن چیزوں سے کیا جاسکتا ہے؟ جواب:واضح رہے کہ تیمم ہر اس چیز سے کرنا جائز ہے جو مٹی کی جنس سے ہو اور جلانے سے جلے نہیں اور پگھلانے سے پگھلے نہیں، جیسے:ریت، پتھر، چونا، ہڑتال، سرمہ، گچ وغیرہ۔ جو چیزیں زمین کی جنس سے نہیں یا زمین کی جنس سے ہیں لیکن مزید پڑھیں
نبیذ تمر سےوضو کا حکم
سوال: کیا نبیذ تمر سے وضو جائز ہے؟ جواب:نبیذ تمر کی مختلف اقسام ہیں، ہر قسم کا حکم الگ ہے: ١) کھجوریں پانی میں ڈال کر مٹھاس پیدا ہونے سے پہلے نکال لی جائیں اورپانی کی رقت(پتلاپن) اور سیلان(بہنے کی صفت) باقی ہو تو ایسی نبیذ سے بالاتفاق وضو جائز ہے۔ کیونکہ سرے سے یہ مزید پڑھیں