کنویں/نہرکے کنارے پیشاب کاحکم

سوال: کسی کنویں یا نہر کے کنارے پیشاب کرنے کا کیا حکم ہے؟ الجواب باسم ملھم الصواب: کنویں ،نہر کے قریب پیشاب یا پائخانہ کرنا مکروہ تحریمی ہے۔حدیثِ مبارک میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے،چنانچہ ابوداؤد میں ہے: “معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید پڑھیں

شیرخوار بچے کے پیشاب کاحکم

سوال : دودھ پیتے بچے کے پیشاب کا کیا حکم ہوگا؟ الجواب باسم ملھم الصواب شیرخوار (دودھ پیتے) بچے/بچی کا پیشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح بڑوں کا پیشاب ناپاک ہے یعنی ایک درہم (سوا انچ) کی مقدار سے زائد کپڑوں پر لگ جانے کی صورت میں ان کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھنا مزید پڑھیں

 سردی میں فجر وعشا کے لیے تیمم کرنا

سوال : سردی میں فجر اور عشا میں سردی کی وجہ سے تیمم کرسکتے ہیں؟ الجواب باسم ملہم بااصواب “حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے سخت سردی کے زمانے میں اچھی طرح وضو کیا اسے دو گنا ثواب ملے گا”۔ مذکورہ بالا مزید پڑھیں

استنجاء میں کس چیز کا استعمال افضل ہے۔

سوال:استنجاء میں افضل پتھر کا استعمال ہے یا پانی کا؟ الجواب باسم ملھم الصواب جواب:اگر نجاست شرم گاہ کے ارد گرد پھیلی نہ ہوتو افضل یہ ہے کہ ڈھیلے اور پانی دونوں کو جمع کیا جائے یعنی ڈھیلا استعمال کرنے کے بعد پانی سے پاک کیاجائے،تاہم صرف پانی یا صرف ڈھیلے پر اکتفا کرلینا بھی مزید پڑھیں

کپڑے پر نجاست کی جگہ بھول جاۓ

سوال- چادر پر بچہ نے پیشاب کردیا لیکن جگہ بھول گئی تو چادر کیسے پاک ہوگی؟ الجواب باسم ملھم بالصواب اگر بچے نے چادر پر پیشاب کر دیا ہو اور نجاست والی جگہ کا علم نہ ہوتو احتیاط اسی میں ہے کہ مکمل چادر دھولیں،البتہ اگر سوچ و بچار کرکے یا بغیر سوچے ہی اس مزید پڑھیں

نجاست اور اس سے پاکی کا بیان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ سوال: نجاست خفیفہ اگر پانی میں گِر جائے تو اس پانی کے بارے میں کیا حکم لگایا جائے گا ؟ وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته الجواب باسمه ملهم الصواب “جس طرح نجاستِ غلیظہ کے پانی میں پڑنے سے پانی غلیظ اور ناپاک ہوجاتا ہے ،اسی طرح نجاستِ خفیفہ مزید پڑھیں

وضو میں آنکھوں کے میل کا حکم

 سوال:میری آنکھوں میں تکلیف ہے جس سے بسا اوقات کناروں  پر سفید میل جم  جاتا ہے  ،سوال یہ ہے کہ وضو کرتے وقت اسے پورا صاف کرنا ضروری ہے یا اس کے اوپر سے ہی پانی بہانا کافی ہے؟                                  سائل:فہد خان ﷽ الجواب حامداومصلیا مذکورہ صورت میں  وضو کرتے وقت آنکھوں کے کنارے پر مزید پڑھیں

وضو کے بعد ناخن کاٹ لیے تو وضو کا حکم

سوال: وضو ء کرنے کے بعد اگر ہاتھ پیر کے ناخن کاٹ لے تو کیا ناخن کے نچلے حصہ کو دھونا ضروری ہوگا یا  نہیں؟ سائل: فواد شاہ ﷽ الجواب حامدا ومصلیا وضوء کرنے کے بعد ہاتھ پیر کے ناخن کاٹنے سے ظاہر ہونے والی جلد کا دھونا ضروری نہیں بلکہ پہلے سے کیا گیا مزید پڑھیں

 ہاتھ اور پیر کٹا ہونے کی صورت میں وضو کا حکم

سوال: ہماری مارکیٹ میں ایک شخص ہے اس بیچارے  کا ایک ہاتھ اور ایک پیر نہیں ہے۔اس کے لیے وضو کا کیا حکم ہے؟ سائل:جنید شاہ ﷽ الجواب حامدا ومصلیا شریعت نے انسان کو اس کی طاقت کے بقدر مکلف بنایا ہے،صورت مسئولہ میں یہ شخص صحیح سالم ایک ہاتھ  ایک پیر  دھوئے گا،سر کا مزید پڑھیں

ناپاک ہاتھوں والا برتن کے پانی سے کس طرح وضو کرے

سوال: دونوں ہاتھ ناپاک ہوں اور بالٹی میں پانی ہو تو وضو کے لئے پانی کس طرح بالٹی سے نکالا جائے؟ کیونکہ ہاتھ اگر پانی میں ڈالیں گے تو پانی بھی  ناپاک ہوجائے گا؟ سائل: فہد خان ﷽ الجواب حامدًومصلیاً مذکورہ صورت میں ہاتھوں کو پاک کیے بغیر بالٹی میں ڈالنا جائز نہیں ورنہ سارا مزید پڑھیں