اہل دین کے اجتماع اور محفل میں بیٹھنا اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف لے جائیں گے ۔ لیکن اگر اجتماع برے لوگوں کا ہے تو بری صحبت اور راہ بھٹکنے کی طرف اشارہ ہے ۔
زمرہ: خوابوں کی تعبیر
خواب میں اپیل دیکھنا
دیکھا کہ عدالت میں اپیل دائر کی ہے تو مطلب یہ ہے کہ اپنے حق کے لیے کوشش کرے گا ۔
خواب میں اچار کھانا
اچار کھانا مرد کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے البتہ عورت کے لیے اچھی علامت ہے ۔کیونکہ حکماء کہتے ہیں کہ کھٹی چیز مردوں کو نقصان دیتی ہے جبکہ عورتوں کے لیے اچھی ہوتی ہے ۔ جتنی کھٹائی زیادہ ہوگی اتنا مرد کے لیے پریشانی کا باعث بنے گا۔البتہ عورت کے لیے مزید پڑھیں
خواب میں اترانا
خواب میں اترانا اچھا نہیں ہے لا تمش فی الارض مرحا ایسا آدمی ذلیل وخوار ہوتا ہے ۔
اتاترک خواب میں دیکھنا
دین میں جدت پیدا کرنے کی طرف اشارہ ہے ۔خود گمراہ اور دوسروں کی گمراہی کا باعث ہوسکتا ہے ۔دین میں تحریف کرے گا لیکن دنیاداری میں بڑائی نصیب ہونے کی طرف اشارہ ہے ۔
خواب میں ابرہہہ کو دیکھنا
ابرہہ : کسی متکبر اور سرکش آدمی سے واسطہ پڑے گا۔ ہوسکتا ہے کہ ایسا آدمی دین کے لیے نقصان کا بھی باعث بنے ۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھنا
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ : خوشی اور بزرگی ملے گی۔ حضور ﷺ کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی تھی اگر آپ کو خوش دیکھے تو اس علاقے کے لوگوں کے سخی ہونے کی دلیل ہے لیکن اگر غصہ کی حالت میں دیکھے تو مزید پڑھیں
خواب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا
ابراہیم علیہ السلام خواب میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ والد سے ان بن ہوگی لیکن نقصان نہ ہوگا ۔ وہ آدمی مہمان نواز حق گو ہوگا آزمائشوں پر پورا اترنے والا اور پیشوا ہوگا ۔
خواب میں ابابیل دیکھنا
ابابیل خواب میں ابابیل دوست اور مال ہے ۔ ابابیل ملا ہے یا پکڑا ہے تو اچھا ہے غموں سے نجات پائے گا جس سے جد اتھا اس سے پھر انس حاصل ہوگا۔ ابابیل ہاتھ سے اڑجانا مال ختم ہونا ہے ۔ابابیل کو مارنا یاگرانا دوست سے جدائی کی دلیل ہے ۔ ابابیل مرگیاہے تو مزید پڑھیں
خواب میں آئینہ دیکھنا
آئینہ آئینہ عکس ہوتا ہے اس لیے اس کی تعبیر اسی اعتبار سے ہوگی۔ خواب میں آئینہ دیکھنے کی تعبیر اچھی ہوتی ہے ۔ آئینہ سے مراد بلند مرتبہ ، عزت ، اولاد اور دوست ہوتا ہے ۔ مختلف حالتوں میں ان میں سے مختلف تعبیر ہوگی ۔ ہاں ! چاندی کا شیشہ اہل تعبیر مزید پڑھیں