سوال : زبان سے جائیداد ہبہ کی اور قبضہ نہیں دیا۔ ھبہ ہوگا یا نہیں ؟ جواب : ہبہ زبانی ہوسکتا ہے لیکن اسکی تکمیل اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک موہوب لہ ( یعنی وہ شخص جسکو ہبہ کیا جارہا ہے ) کو قبضہ نہ دے۔ ( فتاویٰ عثمانی :3/440)
زمرہ: دار الافتاء
مسواک کے فوائد
سوال : مسواک کے فائدے کیا ہیں ؟ جواب : مسواک کے فائدے ہیں۔ 1۔ نظر تیز ہوتی ہے 2۔منہ کو صاف کرتی ہے 3۔ رب کو راضی کرتی ہے 4۔دانتوں کو سفید کرتی ہے ۔ 5۔کھانے کو ہضم کرتی ہے۔ 6۔بلغم کو کاٹتی ہے۔ 7۔ شیطان کو ناراض کرتی ہے۔ 8۔نیکیاں بڑھاتی ہے۔ “ویحدالبصر،مطھر مزید پڑھیں
وضو میں زیادہ پانی کا استعمال
سوال : وضو میں پانی زیادہ استعمال کرنے کا حکم کیا ہے ؟ جواب : وضو میں پانی کا زیادہ استعمال ناپسندیدہ عمل ہے ۔ ( بہشتی زیور 1/45)
نماز میں کھنکھنانا
سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین اگر نماز میں کوئی شخص بلا ضرورت یاپھر کسی بیماری کی وجہ سے کھنکھارے تو کیا نماز درست ہوگی یا ٹوٹ جائیگی ؟ جواب : نماز میں بلا ضرورت کھنکھنانے اور گلا صاف کرنے سے جس سے ایک آدھا حرف پسپا ہوجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے البتہ مزید پڑھیں
آب زمزم پینے کا حکم
سوال : آب زمزم بیٹھ کر پینا سنت ہے یا کھڑے ہوکر ؟ جواب : آب زم زم بیٹھ کر پینا سنت ہے کھڑے ہوکر پینا مکروہ نہیں جائز ہے ۔ (شامی :1/92 طبع رشیدیہ )
شعبدہ بازی اور کرتب سیکھنے کا حکم
شعبدہ بازی اور کرتب سیکھنے کا کیا حکم ہے ؟ جواب : شعبدہ بازی اور کرتب سیکھنا حرام ہے ۔ (شامی:1/33 طبع رشیدیہ )
منگنی کی تقریب میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
سوال : منگنی کی تقریب میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب : منگنی کی تقریب کو سنت اور ضروری سمجھ کر شرکت کرنا بدعت اور واجب الترک ہے۔اگر منگنی کی تقریب کو سنت اور ضروری نہ سمجھے تو پھر جائز ہے۔ ( فتاویٰ عثمانی 2/232 طبع معارف القرآن کراچی )
جشن عیدمیلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) چند متفقہ حقائق
فتویٰ نمبر:356 جشن عیدمیلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) چندمتفقہ حقائق، کچھ ایسی باتیں جو اہل انصاف کی نظر میں اختلافی نہیں: (1) بطور تہوار میلاد منانا ایک نوایجاد چیز ہے- اسی وجہ سے منانے والے اسے بدعت حسنہ کہتے ہیں- (2) اسے عید لغوی اعتبار سے کہاجاتا ہے جیسے جمعہ کو عید کہا گیا ہے- مزید پڑھیں
موزوں پر مسح
٭موزوں پر مسح ۔ موسم سرما اپنے جوبن پر ہے ، موسم سرما میں لوگ عمومًا موزے پہنتے ہیں ، اگر یہ موزے چمڑے کے ہوں تو وضو دوران آپ پاؤں دھونے کی مشقت سے بچ سکتے ہیں حسن بصری رحمہ اللہ سے منقول ہے : ” حدثنی سبعون من اصحاب النبی صلی اللہ علیہ مزید پڑھیں