شادی سے پہلے قرآن خوانی کا کیا حکم ہے؟ جواب۔شادی بیاہ سے پہلے قرآن خوانی اگررسم ورواج کی واجہ سے کر رہے ہوں یا نیت اگر نمائش اور د کھلا وے کی ہو تو صحیح نہیں ہے۔لیکن اگر نیت حصول برکت کی ہے تو صحیح ہے۔
زمرہ: دار الافتاء
کیانانی کی بہن محرم ہیں؟
سوال: کیانانی کی بہن محرم ہیں؟ جواب:نانی کی بہن محرم ہیں-ان سے نکاح نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ ماں کی خالہ ہوتی ہے اوریہ بھانجی کا بیٹاہوگالہذایہ محرم ہیں. “حرم علی المتزوج ذکرا کان او انثی نکاح اصلہ و فرعہ علا او نزل” شامی لا یحل للرجل ان یتزوج با مہ و لا جداتہ ای سواء مزید پڑھیں
دوران حیض سورت الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص بطور وظائف پڑھنا
سوال:کیاحیض میں سورت فاتحہ اور اخلاص بطور وظیفہ پڑھناجائزہے؟ جواب:اگرسورت فاتحہ اور سورت اخلاص دعا کی نیت سے پڑھے یا اور دعائیں جو قرآن میں آئی ہیں ان کو دعا کی نیت سے پڑھے تلاوت کے ارادے سے نہ پڑھے تو درست ہے-
شوہر کا بیوی کو جیب خرچ دینا
سوال: شوہر کو بیوی کا جیب خرچ دینا ضروری ہوتاہے یانہیں؟ جواب: شوہر کی اخلاقی ذمہ داری ہے (یعنی مستحب ہے) کہ واجب نفقہ کے علاوہ بھی حسب حیثیت کچھ رقم جیب خرچ کے لیے بیوی کو دیتا رہے- حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ فرماتے ہیں: “بیوی کا یہ بھی حق مزید پڑھیں
تعویذ کے جائز ہونے کی صورت
سوال: تعویذ کے جائز ہونے کے بارے میں کوئی ریفرنس دیں؟ جواب:تعویذ کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تعویذ جائز ہے بشرط یہ کہ اس میں شرک نہ ہو. عن عوف بن مالک رضی اللہ عنہ قال کنا نرقی فی الجاھلیہ فقلنا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیف مزید پڑھیں
دوران عدت گھر سے نکلنا
فتویٰ نمبر:426 سوال: عورت وفات کی عدت میں ہو تو کیا وہ job پر جاسکتی ہے یا نہیں؟ جواب: عورت اگر وفات کی عدت میں ہو اور اس کے پاس کھانے پینے کا انتظام نہ ہو اور نہ کوئی مدد کرنے والا ہو اور مزدوری کے بغیر چارہ نہ ہو تو job کے لئے دن مزید پڑھیں
مہر فاطمی کتنا ہوتا ہے
سوال:مہر فاطمی کتنا ہوتاہے؟ جواب:مہر فاطمی ایک سو اکتیس تولے تین ماشے چاندی بنتی ہے- خواتین کے مسا ئل اور ان کا حل، بہشتی زیور)
مکروہ تنزیہی کا کیا مطلب ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین کہ مکروہ تنزیہی اورخلاف اولیٰ کا کیا مطلب ہے ؟ جواب : مکروہ تحریمی قریب حرام کوکہتے ہیں اور مکروہ تنزیہی اسکو کہتے ہیں جسکو چھوڑنا بہتر ہے اور اگر کرلیا تو کوئی گناہ نہیں اور یہ خؒاف اولیٰ کے مترادف ہے مکروہ تنزیہی اور خلاف اولیٰ ایک ہی مزید پڑھیں
مہر شرعی کی مقدار
سوال: مہر شرعی کی کم سے کم مقدار کتنی ہے ؟ جواب:مہر شرعی کی کم سے کم مقدار دس درہم ( تقریبا دو تولے سات ماشے احتیاطاً تین تولہ چاندی ہے ) اور زیادہ کی کوئی مقدار مقرر نہیں (الفتاویٰ ھندیہ:1/2۔4)
مخلوط تقریب میں شرکت کرنا کیسا ہے ؟
سوال: علماء کرام کیا فرماتے ہیں مخلوط تقریب شرکت جہاں مرد اور عورت موجود ہوں جائز ہے ؟ جواب : جس تقریب میں مرد وزن کا اختلاط ہو اس میں شرکت جائز نہیں ہے ۔قرآن پاک میں سورۃ الانعام کی آیت 68 میں ہے ۔ “فلا تقعد بعد الزکریٰ مع القوم الظلمین “ یاد آنے مزید پڑھیں