نمازی کا اپنے سامنے سے گذرنے والے کو روکنا اگر کوئی شخص نمازی کے سامنے سے گزرنے لگے تو حالت نماز میں ہی اسے ہاتھ کے اشارے سے روکنا جائز ہے، بشرطیکہ اس میں عمل کثیرنہ ہواور اگر عمل کثیر ہو گیا تو نمازفاسد ہوجائے گی۔
زمرہ: اذان ـنماز-امامت
امام کا وضو ٹوٹ جائے
امام کا وضو ٹوٹ جائے اگر امام کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کو چاہیے کہ کسی کو اپنا نائب بنادے،اگر وہ کسی کو اپنا نائب مقرر کیے بغیر مسجد سے باہر نکل گیا تو مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی۔ یا امام نے کسی ایسے شخص کو نائب مقرر کردیا جس میں امامت کی مزید پڑھیں
نماز توڑنے والی چیزیں قسط :3
نماز توڑنے والی چیزیں قسط :3 دورانِ نماز عورت کا مرد کے ساتھ کھڑا ہونا عورت کا مرد کے ساتھ اس طرح کھڑاہوجانا کہ ایک کے بد ن کا کوئی حصہ دوسرے کے بدن کے کسی حصے کے مقابل ہوجائے تو مندرجہ ذیل شرطوں سے نماز کو فاسد کردیتا ہے: 1-عورت بالغ ہو چکی ہو مزید پڑھیں
نماز توڑنے والی چیزیں قسط :2
نماز توڑنے والی چیزیں قسط :2 دورانِ نماز سینہ قبلہ سے پھیر دینا نماز میں اتنا مڑگیاکہ سینہ قبلہ کی طرف سے ہٹ گیا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔ اگر نمازی قبلہ کی طرف ایک آدھ قدم آگے بڑھ گیا یا پیچھے ہٹ گیا، لیکن سینہ قبلہ کی طرف سے نہیں پھیرا تو نماز درست مزید پڑھیں
نماز توڑنے والی چیزیں قسط :1
نماز توڑنے والی چیزیں قسط :1 نماز میں بولنا یا بلاضرورت آواز نکالنا قصدا ًیا بھول کر بولنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے۔ نماز میں ’’آہ‘‘یا ’’اُف‘‘ یا ’’اوہ‘‘ یا ’’ہائے‘‘ کہے یا زور سے روئے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے، البتہ اگر جنت، دوزخ کی یاد آجانے سے دل بھر آئے اور زور سے مزید پڑھیں
جماعت ِ فجر کے وقت سنت پڑھنا
جماعت ِ فجر کے وقت سنت پڑھنا فجر کی سنتیں چونکہ زیادہ مؤکدہ ہیں لہٰذا ان کے لیے یہ حکم ہے کہ اگر فرض شروع ہوچکا ہو تب بھی ادا کرلی جائیں، بشرطیکہ ایک رکعت مل جانے کی امید ہو اور اگر ایک رکعت کے ملنے کی بھی امید نہ ہو تو پھر نہ پڑھے مزید پڑھیں
جماعت میں شامل ہونے اورنہ ہونے کے مسائل
جماعت میں شامل ہونے اورنہ ہونے کے مسائل اگر کوئی شخص اپنے محلے یامکان کے قریب مسجد میں ایسے وقت پہنچا کہ وہاں جماعت ہوچکی ہو تو اس کے لیے مستحب ہے کہ دوسری مسجد میں جماعت کی تلاش میں جائے اور یہ بھی اختیار ہے کہ اپنے گھر میں واپس آکر گھر کے آدمیوں مزید پڑھیں
لاحق ومسبوق کے مسائل
لاحق ومسبوق کے مسائل لاحق وہ مقتدی ہے جس کی کچھ رکعتیں یا سب رکعتیں جماعت میں شریک ہونے کے بعدکسی عذر کی وجہ سے چھوٹ جائیں، مثلاً: نماز میں سوجائے اور اس دوران رکعت چھوٹ جائے یا لوگوں کی کثرت کی وجہ سے رکوع سجدے وغیرہ نہ کرسکے یا وضو ٹوٹ جائے اور وضو مزید پڑھیں
صف بندی کے مختلف طریقے
صف بندی کے مختلف طریقے صفیں سیدھی رکھنی چاہیے، آپس میں مل مل کر کھڑا ہونا چاہیے ، درمیان میں خالی جگہ نہ رہنی چاہیے۔ اگر ایک ہی مقتدی ہوتو اس کو امام کے دائیں جانب امام سے کچھ پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا چاہیے، بائیں جانب یا امام کے پیچھے کھڑاہو نا مکروہ ہے۔ مزید پڑھیں
وہ افراد جن کی امامت مکروہ ہے
وہ افراد جن کی امامت مکروہ ہے مقتدیوں کی رضامندی کے بغیر امامت کرنا مکروہِ تحریمی ہے،البتہ اگر وہ شخص سب سے زیادہ امامت کا حق کھتا ہو یعنی امامت کے اوصاف اس کے برابر کسی میں نہ پائے جائیں تو پھر اس کے امام بننے میں کوئی کراہت نہیں، بلکہ جو اس کی امامت مزید پڑھیں