اقامت: اقامت دیتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے۔ حج نصیب ہوگا۔ بزرگی اور عزت و اقبال نصیب ہوگا۔ کیونکہ اقامت دنیا ایک اعزاز ہے۔ معزز جگہ پر کھڑے ہوکر اقامت دینا جاتی ہے اور حج سے تعبیر آیت و اذن فی الناس بالحج کی مناسبت سے دی گئی لان الاقامۃ اخت الاذان
زمرہ: ا
خواب میں افیون دیکھنا
افیون: خواب میں افیون دیکھنا کھانا اچھا نہیں ہے۔ کیونکہ افیون نشہ کی چیز ہے اور نشہ سلب ایمان اور سلب عقل کا باعث ہوتا ہے۔ اس مناسبت سے خطرۂ ایمان اور مصیبت سے تعبیر دی جاتی ہے۔
خواب میں افغان کو دیکھنا
افغان: کسی افغانی سے ملاقات کرنا یا افغانستان میں خود کو دیکھنا بہادری کی طرف اشارہ ہے۔ کیونکہ قوم افغان بہادری میں ضرب المثل بن گئی ہے۔ البتہ شورش زدہ علاقوں اور جنگ زدہ حالات میں تعبیر مختلف بھی ہوسکتی ہے۔
خواب میں اسقاط حمل دیکھا
اسقاط حمل: دیکھا کہ حمل ضائع ہوگیا ہے تو کسی بھی طرح کا نقصان ہوسکتا ہے۔
خواب میں اسرائیل کو دیکھنا
اسرائیل : ملک اسرائیل میں جانا کافروں سے محبت کی طرف اشارہ ہے۔
خواب میں اسرافیل علیہ السلام کو دیکھنا
اسرافیل: حضرت اسرافیل علیہ السلام معزز اور جاہ و جلال والے فرشتوں میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ قیامت کا صور بھی آپ پھونکیں گے۔ اس لیے انہیں مناسبتوں سے خواب کی تعبیر ہوگی۔ اگر صور پھونکتے ہوئے دیکھا تو فتنے، خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ صور نہیں پھونک رہے بلکہ خوش روی سے مزید پڑھیں
خواب میں اسٹیڈیم دیکھنا
اسٹیڈیم: کھیل کے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے میچ دیکھنا لایعنی اور بے کار کاموں میں مشغولی کی طرف اشارہ ہے۔
خواب میں اسٹیج دیکھنا
اسٹیج خود کو اسٹیج پر دیکھنا اس کی دلیل ہے کہ لوگ اس کو اپنا بڑا بنائیں گے۔ کیونکہ اسٹیج بلند ہوتا ہے اورمعزز لوگوں کو اسٹیج پر بٹھایا جاتا ہے۔
خواب میں اسٹریچر دیکھنا
اسٹریچر کمزوری اور مرض کی طرف منسوب ہے۔ صاحب خواب چستی کا مظاہرہ کریں گے تو کام ہوگا۔ سستی نہ کیا کریں سستی سے کام نہ ہوگا۔
خواب میں اسٹپل دیکھنا
اسٹپل: اسٹپل سے جوڑنے کا کام لیا جاتا ہے اس مناسبت سے اس کی تعبیر اس سے دی جائے کہ اﷲ تعالیٰ صاحب خواب سے جوڑ پیدا کرنے اور لوگوں میں ملاپ پیدا کرنے کا کام لیں گے۔