امام اعظم: امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اﷲ کو خواب میں دیکھنا فقہ اور علم کلام سے مناسبت کی طرف اشارہ ہے۔ کیونکہ امام اعظم مجتھد وفقیہ تھے اورعلم کلام میں ید طولیٰ رکھتے تھے۔
زمرہ: ا
خواب میں امامت کروانا
امام: امامت کرواتے دیکھا تو عزت و سرداری حاصل ہوگی۔ دیکھا کہ لوگوں نے امامت کے لیے آگے کیا ہے تو شہرت حاصل ہوگی۔ عہدہ و منصب ملے گا۔ مناسبت ظاہر ہے۔
خواب میں الو دیکھنا
اُلّو: بڑے لوگوں کے لیے اُلّو دیکھنا اچھا ہے، اُلّو طاقت اور رعب والا جانور ہے اس لیے قوت و طاقت اور بزرگی حاصل ہوگی۔ جبکہ عوام کا اُلّو دیکھنا اچھا نہیں۔ بے برکتی ہوگی۔ تکلیف میں مبتلا ہوگا۔ گمراہی سے بھی تعبیر دی گئی ہے۔ اُلّو پکڑنا دشمن اور چور پر گرفت پانا ہے۔ مزید پڑھیں
خواب میں الرجی دیکھنا
الرجی: الرجی اگر زیادہ ہے تو زیادہ مال ملے گا۔ کم ہے تو کم۔ کیونکہ الرجی ایک زائد چیز ہے دانوں اور کیل مہاسوں کی طرح۔ ومرّ ذکرہ۔
خواب میں الاسٹک دیکھنا
الاسٹک: الاسٹک اس اعتبار سے اچھا ہے کہ کمر پر ازار باندھنے کے کام آتا ہے۔ لیکن یہ ازاربند کے مقابلے میں ڈھیلا اور کمزور بھی ہے اس لیے کمر پر باندھنے کی نسبت سے تو قوت حاصل ہونے کی طرف اشارہ ہوگا جبکہ ڈھیلے پن کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جائے گا کہ صاحب مزید پڑھیں
خواب میں الٹی کرتے دیکھنا
اُلٹی:(قے) الٹی گندگی ہوتی ہے اور گزشتہ سطور میں یہ بات گزر چکی ہے کہ گندگی اور زائد چیزوں کی تعبیر مال سے دی جاتی ہے اس لیے الٹی کی تعبیر مال سے دی جائے گی۔ جتنی زیادہ الٹی کی اتنا زیادہ مال ملے گا اور کم کی ہے تو کم۔ گندگی باہر نکالنے سے مزید پڑھیں
خواب میں الارم بجتےدیکھنا
الارم: گھڑی، موبائل کا الارم بجتے دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ صاحب خواب ذمہ داری کا احساس رکھنے والا شخص ہے۔ اگر خطرے کا الارم بجتے دیکھا تو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آگے خطرہ ہے۔ متنبہ ہوجائے۔
خواب میں الائچی دیکھنا
الائچی: الائچی خوشبودار چیز ہے۔ اطباء کے مطابق الائچی قوت بخش شے ہے۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو خوشبودار چیزیں مرغوب تھیں۔ ان سب مناسبتوں سے الائچی کی تعبیر اچھی دی جائے گی۔ چنانچہ خواب میں اس کا دیکھنا سکون و راحت اور قوت کا باعث ہوگا۔
خواب میں اگربتی دیکھنا
اگربتی: اگر بتی کا دھواں اور خوشبو دور تک رسائی رکھتے ہیں۔ اگر دین دار شخص اگر بتی جلتے ہوئے یا خریدتے ہوئے دیکھے تو اس طرف اشارہ ہے کہ اس کی محنت کے اثرات دور تک پھیلیں گے اور اگر دیکھنے والا دنیا دار ہے تو اس کے لیے بھی برا نہیں۔ اس کے مزید پڑھیں
خواب میں اگال دیکھنا
اگال: اگال ایک طرح سے فضلہ اور گندگی ہوتی ہے۔ زائد چیز ہوتی ہے اور گندگی اور زائد چیزوں کی تعبیر عموماً مال سے دی جاتی ہے۔