انجن: گاڑی چلانا سفر کے لیے ہوتا ہے اور سفر باعث برکت و ترقی ہے۔ گاڑی چلانے والا پیچھے بیٹھنے والوں کا ڈرائیور اور ان کا مقتدا بھی ہوتا ہے۔ ان مناسبتوں سے اس کی تعبیر سفر، ملازمت و تجارت میں ترقی سے دی جاتی ہے اور کبھی مقتدا ہونے سے۔
زمرہ: ا
خواب میں انتڑی دیکھنا
انتڑی: انتڑیاں گندگی ہے اور گندگی کی تعبیر مال و دنیا سے دی جاتی ہے۔
خواب میںﷲ کو دیکھنا
اﷲ: اﷲ تعالیٰ کو صفت رحمت میں دیکھنے کی تعبیر اچھی ہے جبکہ صفت غضب میں دیکھنے کی تعبیر بری۔ انھم عن ربھم یومئذ لمحجوبون، ولا یکلمھم اﷲ ولا ینظر الیھم یوم القیامۃ۔ للذین احسنوا الحسنی و زیادۃ اﷲ تعالیٰ نے نظر رحمت سے دیکھا ہے تو روحانی ترقی اور جنتی ہونے کی طرف اشارہ مزید پڑھیں
خواب میں انجیر دیکھنا
انجیر: قرآن کریم نے انجیر کو بابرکت میوہ قرار دیا ہے۔ ’’والتین‘‘ انجیر صحت کے لیے مفید بھی ہے۔ اس لیے عموماً اس کی تعبیر برکت، مال ، کثرت اولاد اور صحت سے دی جائے گی۔ انجیر سے بڑھ کر کسی میوہ کی تعبیر زیادہ اچھی نہیں ہوسکتی۔ البتہ اگر بے موسم دیکھا تو صاحب مزید پڑھیں
خواب میں انار دیکھنا
انار: انار اگر میٹھا ہے تو دولت اور اولاد کی طرف اشارہ ہے لیکن اگر انار ترش ہو تو مال حرام ملے گا۔ بعض اوقات بیوی بھی مراد ہوتی ہے۔ انار بیچتے ہوئے دیکھنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ شخص دنیا کو آخرت پر ترجیح دیتا ہے۔
خواب میں ابابیل دیکھنا
ابابیل: خواب میں ابابیل دوست اور مال ہے۔ ابابیل ملا ہے یا پکڑا ہے تو اچھا ہے۔ غموں سے نجات پائے گا جس سے جدا تھا اس سے پھر انس حاصل ہوگا۔ ابابیل ہاتھ سے اڑجانا مال ختم ہونا ہے۔ ابابیل کو مارنا یا گرانا دوست سے جدائی کی دلیل ہے۔ ابابیل مر گیا ہے مزید پڑھیں
خواب میں امرود دیکھنا
امرود: امرود ایک ایسی نعمت ہے جو انسان کو آسانی سے مل جاتی ہے اس لیے امرود موسم میں کھائے اور مزہ ٹھیک ہو تو مال حلال، اولاد اور صحت کی طرف اشارہ ہے اگر بے موسم کھائے یا بدمزہ معلوم ہو تو کوئی غم اور پریشانی آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ رشتہ آنے اور مزید پڑھیں
خواب میں املی دیکھنا
املی: کھٹی چیز عورت کے لیے اچھی ہوتی ہے جبکہ مردوں کے لیے پریشانی کا باعث۔ یہ تعبیر عرف و مزاج پر مبنی ہے۔
خواب میں اماؤس کی رات دیکھنا
اماوس: چاند کے مہینے کی ۲۸ تاریخ کو اماوس کہتے ہیں جو مکمل طور پر اندھیری ہوتی ہے۔ اماوس کی رات کے حوالے سے مختلف بدعقیدگیاں پائی جاتی ہیں۔ اگر کوئی بدعقیدہ شخص خواب میں اس رات کو دیکھے تو نقصان کا خطرہ ہے۔ لیکن صحیح العقیدہ شخص دیکھے تو خطرے کی بات نہیں۔ بلکہ مزید پڑھیں
خواب میں امام باڑہ دیکھنا
امام باڑہ: عقیدے سے تعبیر پر فرق پڑے گا۔ جس عقیدے کا آدمی ہوگا اس کے مطابق تعبیر ہوگی۔