سو ال::کیا بیت الخلاء میں وضو کرنا جائزہے ؟
بلال
الجواب حامدة ومصلیة :
بیت الخلاء میں وضو درست ہے، البتہ وضو کی دعائیں جہراً نہ پڑھی جائیں۔
لمافی بذل المجھود(۳/۱):( اذا دخل الخلاء) أی اذا اراد دخول مکان الخلوۃ عند قضاء الحاجۃ الخ إلی ان قال وھذا مذھب الجمھور وقالوا: من نسی یستعیذ بقلبہ لابلسانہ الخ۔
وفی الھندیۃ(۶/۱): ویسمی قبل الاستنجاء… ولا یسمی فی حال الانکشاف ولافی محل النجاسۃ ھکذا فی فتح القدیر۔
وفی الشامیۃ(۱۰۹/۱): الظاھر أن المراد أنہ یسمی قبل رفع ثیابہ إن کان فی غیر المکان المعد لقضاء الحاجۃ والا فقبل دخولہ فلو نسی فیھما سمی بقلبہ ولا یحرک لسانہ تعظیماً لاسم اﷲ تعالیٰ۔
وفی الدرالمختار(۱۳۳/۱): ومن منھیاتہ التوضوء… فی موضع نجس، لان لماء الوضوء حرمۃ۔
واللہ اعلم بالصواب
اہلیہ مفتی فیصل
صفہ آن لائن کورسز 2صفر 1438ھ
23اکتوبر 2017