فتویٰ نمبر:453
سوال:بٹ کوئن اور کریپٹو کرنسی کا کیا حکم ہے؟
جواب: بٹ کوائن پر ہند وپاک میں تو بظاہر ممنوع ہونے کا فتوی ہوگا کیونکہ یہاں کے قوانین میں کرنسی کا جاری کرنا صرف حکومتوں کا حق ہے اور وہ بھی مرکزی بینک کے ذریعے۔ کوئی غیر حکومتی ادارہ یا افراد قانونا یہ کام کر نہیں سکتے۔
ایک اہم سوال یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قدر کیسے طے کی جاتی ہے ؟ یہ بھی بڑا غیر واضح اور پریشان کن امر ہے، کیونکہ اس کے ذریعے لوگوں کے اموال کے ضیاع کا بڑا امکان ہے اس لیے اس کا استعمال کے بارے جواز کا حکم موقوف رکھا جانا چاہیئے۔
واللہ اعلم۔
مفتی ارشاداحمد اعجاز