فتویٰ نمبر:536
کسی سوپ کا نام بتادیں جو حلال ہو اور ایک ویب سائٹ ہے میک اپ کی iloveluscious.comان کا کہنا ہے کہ ان کے سارے میک اپ پروڈکٹ حلال ہیں اس کے بارے میں بھی بتادیں ۔ جزاک اللہ خیرا
جواب: ہماری اب تک کی تحقیق کے مطابق Cosmetics Luscious برانڈ نے اپنی کسی بھی مصنوع کے حلال سر ٹیفائیڈ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ آپ نے برانڈ کے بارے میں پوچھا ہے ۔ ایک برانڈ میں کئی مصنوعات ہوتی ہیں اور ہر مصنوع کے اجزائے ترکیبی مختلف ہوتے ہیں۔ اجزائے ترکیبی کی معلومات آنے پر مزید سائنسی تحقیقات کی جاسکتی ہے ۔Vital Soap حلال سرٹیفائیڈ ہے ۔