سوال: اگر بالٹی اور ڈرم کے اندر پانی ہو اور انسان بے وضو ہو تو پانی کیسے نکالے بالٹی یا ڈرم سے ؟
جواب: اگر بالٹی یا ڈرم کے اندر پانی ہو اور انسان بے وضو ہو تو کسی آبخورے وغیرہ سے پانی نکال لیں لیکن انگلیاں پانی میں ڈوبنے نہ پائیں اور اگر آبخورہ وغیرہ کچھ نہ ہو تو بائیں ہاتھ کی انگلیوں سے چلو بناکر پانی نکال کے پہلے داہنا ہاتھ دھوئیں جب وہ ہاتھ دھل جائے تو داہنا ہاتھ جتنا چاہے ڈالیں اور پانی نکال کر بایاں ہاتھ دھوئیں اور ترتیب ہاتھ دھونے کی اس وقت ہے کہ ہاتھ ناپاک نہ ہوں اور اگر ناپاک ہوں تو یہ ہر گز مٹکے میں نہ ڈالیں بلکہ کسی اور ترکیب سے پانی نکالیں اور جو پانی کی دھار رومال سے پہلے اس سے ہاتھ پاک کرلیں یا اور جس طرح ممکن ہو پاک کرلیں ۔
جیسا کہ بہشتی زیور میں ہے :
” اگر پانی چھوٹے برتن میں نہ ہو بڑے برتن میں مٹکے وغیرہ میں ہو تو کسی آبخورے وغیرہ سے نکال لیں لیکن انگلیاں پانی میں نہ ڈوبنے پائیں اور اگر آبخورہ وغیرہ کچھ نہ ہو تو جائیں ہاتھ کی انگلیوں سے چلو بناکر پانی نکالیں اور جہاں تک ہوسکے پانی میں انگلیاں کم ڈالے اور پانی نکال کر پہلے داہنا ہاتھ دھوئے جب وہ ہاتھ دھل جائے تو داہنا ہاتھ دھوئے جب وہ دھل جائے تو داہنا ہاتھ جتنا چاہے ڈال دے اور پانی نکال کے بایاں ہاتھ دھوئے اور یہ ترکیب ہاتھ دھونے کی اس وقت ہے کہ ہاتھ ناپاک نہ ہوں اور اگر ناپاک ہوں تو ہر گز مٹکے میں نہ ڈالیں بلکہ کسی اور ترکیب سے پانی نکالے کہ نجس نہ ہونے پائے ۔ مثلا ً رومال ڈال کے نکالے اور جو پانی کی دھار ہو جو رومال سے پہلے اس سے ہاتھ پاک کر لے ی ااور کسی طرح ممکن ہو۔ ” ( بہشتی زیور حصہ دوم صفحہ 67 )