فتویٰ نمبر:11
بے نظیر انکم سپورٹ سے ملنے والی رقم استعمال کرنےکا کیا حکم ہے ؟
جواب : واضح رہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم کی دو صورتیں ہے اوردونوں کا حکم الگ الگ ہے ۔
(ا لف ) وہ رقم جو حکومت محض امداد کے طور پر اپنی طرف سے دیتی ہے ۔ا س رقم کا حکم یہ ہے کہ اگر واقعۃً حکومت یہ رقم محض امداد اور تبرع کے طور پر دیتی ہے اورسودی قرجے کے طور پر نہیں دیتی تو جو شخص بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط وضوابط کے مطابق اس رقم لینے کا مستحق ہوتو اس کے لیے اس رقم کا لینا جائز ہوگا ۔
(ب) دوسری صورت گروپ انشورنس کے ذریعے ملنے والی رقم کی ہے جو حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے درمیان معاہدے کی وجہ سے ملتی ہے ۔ جس میں حکومت اپنی طرف سے پریمئیم( premium) جمع کراتی ہےا ور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اندراج شدہ خاندان کے سربراہ کےا نتقال کی صورت میں ورثاء کے لیے صرف اتنی ہی رقم وصول کرنا جائز ہے جتنی رقم بے نظیر انکم سپورٹ کے ادارے نے ان کی طرف سے پریمئیم جمع کرائی ہے ۔جمع کرائی پریمئیم سے زیادہ رقم کا لیناجائز نہیں ۔البتہ اگر خاندان کے سر براہ کے انتقال کی صورت میں مذکورہ رقم حکومت اپنے اکاؤنٹ سے دے خواہ وہ انشورنس کمپنی سے براہ راست نہ لینی پڑے توورثاء کے لیے اس رقم کا لینا استعمال کرنا جائز ہے ۔ (ماخذہ التبویب بتصرف : 1407/18)
الفتاویٰ الھندیہ ( 1/12)
غنیۃ المصلی فی شرح منیۃ المصلی (122)
دارالعلوم دارالافتاء کراچی
پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنے کےلیے دیے گئے لنک پرکلک کریں:
https://www.facebook.com/groups/497276240641626/552758278426755/