فتویٰ نمبر:432
سوال:کیا بغیر پگڑی نماز مکروہ ہے؟
جواب:عمامہ نمازکے ساتھ خاص نہیں ہے اور نہ عمامہ نماز کی سنت ہے،البتہ اس کاایسا معمول نہیں بنانا چاہئےکہ جس سے لوگوں میں یہ غلط فہمی پیدا ہوجانےکا قوی اندیشہ ہو کہ شاید امام کے لئے عمامہ باندھنا ضروری ہےکیونکہ عمامہ نماز کی سنت نہیں ہے بلکہ لباس کی سنت ہےاور سننِ زوائد میں سے ہے۔
الفتاوى الهندية: (1 / 59)
والمستحب أن يصلي الرجل في ثلاثة أثواب قميص وإزار وعمامة أما لو صلى في ثوب واحد متوشحا به تجوز صلاته من غير كراهة وإن صلى في إزار واحد يجوز ويكره.
واللہ اعلم بالصواب