سوال:چھوٹے بچوں کو بہلانے کے لیے جھنجھنے دینا درست ہے؟ کیا اس طرح شروع سے ہی ان کو آلاتِ موسیقی کی لت نہیں ہوگی؟
الجواب باسم ملہم بالصواب
چھوٹے بچوں کو جھنجھنےسے بہلانے کی گنجائش ہے، ان کا شمار آلاتِ موسیقی میں نہیں ہوتا، بشرطیکہ وہ جھنجھنےجان دار کے مجسمے نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات
1)عَائِشَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَہَا وَہِیَ بِنْتُ سَبْعِ سِنِیْنَ وَزُفَّتْ اِلَیْہِ وَہِیَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِیْنَ وَلعبتھا مَعَہَا وَمَاتَ عَنْہَا وَہِیَ بِنْتُ ثَمَانِیَ عَشَرَۃَ رواہ مسلم
مشکاۃ المصابیح: (باب الولی فی النکاح، ص: 270)
2)نابالغ بچوں کو جھنجھنے سے بہلانا کیسا ہے جبکہ وہ تصویر والے نہ ہوں یہ مزامیر میں شمار تو نہیں ہے؟
یہ (مزامیر)موسیقی کے آلات میں شامل نہیں اس کی گنجائش ہے۔
فتاویٰ محمودیة: (543/19)
واللہ اعلم بالصواب
17 جمادی الثانی 1444
10 جنوری 2023۔