بچیوں کی دو پونیاں بنانا

سوال : بچیوں کی دو پونیاں بنانا جائز ہے گناہ تو نہیں ؟

الجواب باسم ملھم الصواب
بچیوں کے بالوں کی حفاظت یا زینت کے لیے بالوں میں ایک، دو یا اس سے زائد چوٹیاں بنانا درست ہے،بشرطیکہ فاسقہ خواتین کے ساتھ مشابہت لازم نہ آتی ہو۔
===================
حوالہ جات :
1 ۔ ”قال الامام النووی رحمہ اللہ تعالی: قال القاضی عیاض رحمہ اللہ تعالی: المعروف أن نساء العرب، انما کن یتخذن القرون و الذوائب“۔
( شرح النووی علی مسلم 148/1)۔

2 ۔ ” لابأس للمرأة ان تجعل فی قرونھا وذوائبھا شیئا من الوبر “۔
(الفتاوی الھندیہ: کتاب الکراھیة : الباب العشرون فی الزینة ،358/5)۔

واللہ اعلم بالصواب۔
8 ربیع الاول 1444
5اکتوبر 2022۔

اپنا تبصرہ بھیجیں