فتویٰ نمبر:3070
سوال: محترم جناب مفتیان کرام! استحاضہ کی حالت میں آپریش ہوا اور بچہ دانی نکال دیا گیا۔کیا آپریشن کے بعد نماز کے لیے اس پر غسل واجب ہے؟
والسلام
الجواب حامداً و مصلياً
نہیں غسل واجب نہیں ہوگا۔اس لیے کہ مذکورہ صورت میں خاتون استحاضہ کی حالت میں تھی حالت حیض یا نفاس میں نہیں تھی اور استحاضہ سے غسل واجب نہیں ہوتا۔یہ ایسا ہے جیسا کہ آپریشن کر کے جسم سے کوئی اور عضو نکال دیا جائے تو جس طرح اس وقت غسل واجب نہیں ہوتا ،اسی طرح بچہ دانی بھی انسان کے جسم کا ایک عضو ہے لہذا اس کے نکالنے سے بھی غسل واجب نہیں ہوگا۔نیز غسل واجب ہونے کی چار وجوہات میں سے کوئی ایک بھی وجہ یہاں موجود نہیں.
“وسببہ ای سبب وجوبہ…..
منھا خروج المنی من الذکر او الفرج الداخل حال کون المنی حاصلاً بشھوۃ فانہ یجب الغسل حینئذ بالاجماع…. الایلاج ای ادخال ذکرہ من یجامع مثلہ فی احد السبیلین…. اذا جاوز الختان وجب الغسل…. وکذا یوجب الاغتسال الحیض والنفاس بالإجماع، ومن استیقظ من منامہ فوجد علی فراشہ او ثوبہ او فخذہ بللا و ھو یتذکر الاحتلام…. “
(غنیۃ المتملی فی شرح منیۃ المصلی(مخطوطہ):ص 20،12)
“والاغتسال علی احد عشر وجھا، خمسۃ منھا فریضۃ :من الحیض والانفاس ومن التقاء الختانین مع غیبوبۃ الحشفۃ ومن خروج المنی علی وجہ الدفق والشھوۃ ومن الاحتلام اذا خرج منہ المنی او المذی”
(حاشیہ :7 بہشتی زیور ،حصہ اول، ص72)
و اللہ سبحانہ اعلم
بقلم : بنت ممتاز عفی عنھا
قمری تاریخ:21 جمادی الاولی،1440ھ
عیسوی تاریخ:27 جنوری،2019ء
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: