باپ بیٹے کا دو حقیقی بہنوں سے نکاح کا جواز

فتویٰ نمبر:666

سوال:کیا دو سگی بہنیں ،باپ اور بیٹے کے نکاح میں آسکتی ہیں؟

سائلہ:بنت عرفان

الجواب حامدۃومصلیۃومسلمۃ

جی ہاں دو سگی بہنیں باپ اور بیٹے کے نکاح میں آسکتی ہیں۔

لقولہ تعالی:واحل لکم ماوراء ذلکم۔(سورۃ النساء:۲۴)

(واحل لکم ما وراء ذلکم)ای ما حرمہ اللہ تعالی۔(بدائع الصنائع:۵۴۰/۲)

ولاباس بان یتزوج الرجل امراۃویتزوج ابنہ ابنتھا او امھاکذا فی محیط السرخسی۔(ہندیہ:کتاب النکاح،الباب الثالث فی بیان المحرمات،القسم الثانی قبیل القسم الثالث،مکتبہ زکریا دیوبند۱/۲۷۷،جدید۱/۳۴۲)

(مستفاد من امداد الفتاوی جدید:ج۵ص۹۱)

فقط واللہ الموفق

بنت عبدالباطن عفی عنھا

۱۱جمادی الثانی۱۴۳۹ھ

۲۸فروری۲۰۱۸ع

اپنا تبصرہ بھیجیں