سوال: بال لمبے کرنے کے لیے، ہر ماہ تھوڑے سے بال نیچے سے کاٹنا جائز ہے؟
جواب : اگر معتدبہ مقدار تک بال بڑھ چکے ہیں تو مزید بڑھانے کے لئے بال کاٹنے کی اجازت نہ ہوگی۔(١) البتہ اگر اتنے بڑے ہوجائیں کہ عیب دار معلوم ہونے لگیں تو زائد یا بے ہنگم بالوں کو کاٹا جاسکتا ہے۔(٢)
(١) فتاوی رحیمیہ، جلد دوم؛ کتاب الحظر والا باحۃ: صفحہ؛١٢٠)
(٢) فتاویٰ رحیمیہ ۱۰؍۳۱۱، بہشتی زیور ۱۱؍۱۳۴)
فقط وﷲ اعلم بالصواب۔