اذان اور نماز میں ایکو ساؤنڈ (صدائے باز گشت /گونجنے والی آواز)کا استعمال

اذان اور نماز میں ایکو ساؤنڈ (صدائے باز گشت /گونجنے والی آواز)کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب :

بسم الله الرحمن الرحيم

اذان ونماز میں ایکو ساوٴنڈ والے مائک کا استعمال مکروہ ہے، ضرورت سے زیادہ آواز بلند کرنے کو فقہاء نے مکروہ قرار دیا ہے، اس طرح کے مائک میں ضرورت سے زیادہ آواز بلند ہوتی ہے اور بسا اوقات حروف کی اصلی شکل بھی بگڑجاتی ہے، جس قدر آواز کی ضرورت ہو اسی کی حد میں رہتے ہوئے مائک کا استعمال کرنا چاہیے اور یوں تو بلاضرورت نماز میں مائک کا استعمال ہی پسندیدہ نہیں ہے۔ قال ابن عابدین: إن الإمام إذا جہَرَ فوق الحاجة، فقد أساء والإساء ة دون الکراہة ولا توجب الفسادَ (رد المحتار: ۱/۵۸۹، ط: کراچی)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء

دارالعلوم دیوبند

اپنا تبصرہ بھیجیں