﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۱ ﴾
سوال:-اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنا سنت ہے؟اور اس کا کوئی ثبوت ہے؟
جواب:- اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے، اس لیےیہ سنت نہیں۔اذان کے بعد جو ثابت ہے وہ یہ ہے کہ پہلے درود شریف پڑھے پھر دُعائے وسیلہ(اذان کے بعد کی مشہور دعا) پڑھے، پھر یہ دُعا پڑھے: ”رَضِیتُ بِاللہِ رَبّاً وَبِمحمدٍ صَلَّی اللہُ علیہ وَسلم نبیاً وَبِالْاِسْلَامِ دِیناً“ ۔
(شرح النووی علی مسلم، ج: ۱، ص:۱۶۶، شامی، ج:۱، ص۳۹۸)
فقط والله المؤفق
دارالافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
الجواب صحیح
مفتی انس عفی اللہ عنہ
دارالافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
الجواب الصحیح
مفتی طلحہ ہاشم صاحب
رفیق دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی