ایام حیض میں استعمال شدہ کپڑا جلانا درست ہے ؟
الجواب باسم ملہم الصواب
ایسے کپڑے کو جلانے سے بہتر ہے کہ اسے دفن کردیا جائے, ایسا ممکن نہ ہو تو کسی کپڑے، شاپر وغیرہ میں لپیٹ کر کوڑےدان میں پھینک دینا بھی درست ہے، اور بہرحال جلانے کی بھی گنجائش ہے.
یدفن أربعة: الظفر والشعر وخرقة الحیض والدم کذا فی الفتاوی العتابیة (ہندیة: ۵/۳۵۸، الباب التاسع عشر، ط: زکریا) نیز دیکھیں: (حاشیة الطحطاوی علی المراقی، ص: ۵۲۷، ط: اشرفیہ، اور خیرالفتاوی، ابواب الطہارة) ۔