ایک سلام سے کتنی رکعتیں پڑھ سکتے ہیں ؟

فتویٰ نمبر:4079

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم 

12 نفل پڑھنے ہوں تو 12 ایک ساتھ پڑھ سکتے ہیں یا 2 2 کرکے پڑھنے ضروری ہیں؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

دن اور رات میں نوافل پڑھنے ہوں تو چاہے دو دو رکعت پڑھے یا چار چار رکعت دونوں جائز ہے البتہ دن کے نوافل میں ایک سلام کے ساتھ چار رکعت سے زیادہ پڑھنا مکروہ ہے اور رات کے نوافل میں ایک سلام کے ساتھ آٹھ رکعت سے زیادہ پڑھنا مکروہ ہے ۔لہذا بارہ رکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھنا کراہت کے ساتھ جائز ہے ۔

“كره الزيادة علي اربع بتسليم فى النهار وعلى ثمان ليلا والافضل فيهما رباع عند أبو حنيفة رحمه الله وعندما والافضل فى اليل مثنى مثنى وبه يفتى”( نور الإيضاح:ص/٣٩)

(بہشتى زبور: ٢/ ١٣١,ادارة تالیفات اشرفیہ,ملتان )

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:12جمادی الاخری1440ھ

عیسوی تاریخ:18فروری2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں