سوال: ایام حیض میں معلمہ کس طرح قرآن پڑھانے اور تفسیر کا پرچہ کس طرح لکھے ؟
فتویٰ نمبر:50
جواب : معلمہ قرآنی آیت ایک ساتھ نہ پڑھیں ۔ بلکہ کلمہ کلمہ کر کے پڑھ سکتی ہے ۔مثلا: الحمد۔۔۔للہ ۔۔۔۔رب ۔۔۔العالمین ۔ اور قرآن کی آیت کو لکھنے کے لیے پہلے پرچے پر کوئی دوسرا کاغذ یا رومال وغیرہ رکھ کر پھر آیت لکھنے کی اجازت ہے ۔ ( آپ کے مسائل اور ان کا حل :2/83)