عوارض کی بنا پر جس عورت کا پردۂ بکارت زائل ہوجائے وہ باکرہ کہلائے گی

فتویٰ نمبر:885

سوال: السلام علیکم اگر شادی کی پہلی رات مباشرت کے بعد کسی عورت کوخون کا اخراج (بلیڈنگ) نہ ہو تو کیا وہ عورت بد کار سمجھی جائیگی۔ایک بہن نے پوچھا ہے وہ بہت پریشان ہیں مہربانی فر ما کرجلدی جواب عنایت فرما دیجیے۔

جزاکم اللہ خیرا

والسلام

الجواب حامداو مصليا

بعض اوقات کچھ عوارض کی بنا پر عورت کا پردۂ بکارت نکاح سے پہلے ہی زائل ہوجاتاہے جس کی وجہ سے مباشرت کے وقت خون کا اخراج نہیں ہوتا ۔ 

لہذااگر کسی بے نکاحی عورت کا پردہ بکارت کودنے یا حیض جاری ہونے یا درازئ عمر یا دیگر عوارض کی وجہ سے زائل ہوجائے ، تو ایسی صورت میں وہ عورت باکرہ ہی کہلائے گی ،اس کو بدکار نہیں سمجھا جائے گا ۔ 

“من زالت بکارتہا بوثبۃٍ أي نطۃ أو درور حیض أو حصول جراحۃ أو تعنیس أي کبر بکر حقیقۃ. ( الدر المختار مع الشامي ، کتاب النکاح / باب الولي ۴ ؍ ۱۶۶ زکریا )

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : اہلیہ مفتی فیصل احمد 

قمری تاریخ:19محرم ،1440ھ

عیسوی تاریخ:30ستمبر2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں