وہ شرائط درج ذیل ہیں:
1۔۔خواتین کی تعلیم گاہیں اور سکول و کالج صرف اور صرف خواتین کے لیے مخصوص ہوں، مخلوط تعلیم نہ ہو اور مردوں کا ان تعلیم گاہوں میں آنا جانا اور عملی دخل ہرگز نہ ہو۔
2۔۔ان تعلیم گاہوں تک خواتین کے آنے جانے کا پردہ کےساتھ ایسامحفوظ انتظام ہو کہ کسی مرحلہ پر بھی فتنہ کا کوئی اندیشہ نہ ہو۔
3۔۔تعلیم و تربیت کے لیے نیک کرداراور پاک دامن خواتین استانیاں ہوں اور اگر ایسی معلمات نہ مل سکیں تو درجہ مجبوری میں نیک و صالح اور قابل اعتماد مردوں کومعین کیا جائے جو پردہ کے آڑ میں رہ کر خواتین کو تعلیم دیں، لیکن ان کی بھی کڑی نگرانی کی جائے، تاکہ کوئی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو۔ ========================================= الفتاوى الهندية – (5 / 377)