سوال: عورتوں کیلئے میڈیکل کالج کی تعلیم حاصل کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب : عورتیں اگر میڈیکل کالج کی تعلیم اس غرض سے حاصل کریں کہ ان علوم کو مشروع طریقہ پر عورتوں کی خدمت کیلئے استعمال کریں گی تو ان علوم کو حاصل کرنے میں کوئی حرمت وکراہت نہیں ۔بشرطیکہ ان علوم کو حاصل کرنے میں اور حاصل کرنے کے بعد انکے استعمال میں پردے اور دیگر احکام شریعت کی پوری رعایت رکھی جائے ۔اگر کوئی خاتون ان تمام احکام کی رعایت رکھتے ہوئے یہ علوم حاصل کرے تو کوئی کراہت نہیں لیکن چونکہ آجکل ان میں سے بیشتر علوم کی تحصیل اور استعمال میں احکام شریعت کی پابندی عنقاء جیسی ہے اسلئے اسکا عام مشورہ نہیں دیا جاسکتا ۔ ( فتاویٰ عثمانی :1/43 طبع معارف القرآن کراچی )