کیاعورت پاؤں میں سونے کا یا اورکوئی زیورجیساپازیب وغیرہ پہن سکتی ہے یانہیں؟
الجواب باسم ملھم الصواب
سونے چاندی کاہرقسم کازیورعورت کے لیے زینت کے طور پر پہننا جائز ھے،البتہ وہ زیور جس سے آواز پیدا ہوتی اس کا نا محرموں کے سامنے استعمال یا گھر سے باہر پہن کر نکلنا درست نہیں ،البتہ جس پازیب سے آواز پیدا نہیں ہوتی تو وہ جائز ھے
ولا یضربن بارجلھن لیعلم مایخفین من زینتھن ۔
واللہ اعلم بالصواب
زوجہ ارشد
4 مارچ 2017
6 جمادی الثانی 1438
صفہ آن لائن کورسز