عورت کے لیےصلاۃ التسبیح کی جماعت

سوال:تین چار عورتیں مل کر صلوۃالتسبیح پڑھ سکتی ہیں؟

تراویح اور نماز کسوف کے علاوہ نفل نماز تداعی (یعنی دعوت دے کر بلانا) کے ساتھ پڑھنا تو مردوں کے لئے بھی مکروہ تحریمی ہے،

عورتوں کو تو فرض نماز بھی گھر کے اندر ہی پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے.

صلاۃ التسبیح کی نماز بھی نفل نماز ہے لہذا صورت مسؤولہ میں عورتوں کا اکٹھے ہو کر جماعت سے ساتھ نماز پڑھنا درست نہیں ہے.

⚜️فتاوی شامی میں ہے:

“ویکره تحریماً جماعة النساء ولو في التراویح – إلی قوله – فإن فعلن تقف الإمام وسطهن فلو قدمت أثمت”.

قال في الدر ولا یُصلی الوتر ولا التطوع بجماعة خارج رمضان أي یکرہ ذلک علی سبیل التداعي (ج۱ ص۵۲۴ الدر مع الرد).

(١)في الدر المختارج:٢ص:٤٨(قبيل باب ادراك الفريضة)و لا يصلي الوتر ولا التطوع بجماعة خارج رمضان أي يكره ذلك على سبيل التداعي بأن يقتدي أربعة بواحد كما في الدر—–الخ ۔وفی غنیة المتملی ص :٤٣٢( طبع سہیل اکیڈمی لاہور)

اعلم ان النفل بالجماعۃ علی سبیل التداعی مکروہ علی ما تقدم ما عدا التراويح۔ نیز دیکھے:فتاویٰ دارالعوام دیوبندج:٢٤٤.

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں