آرٹیفیشل انگوٹھی پہننے کا حکم

۔آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال عورتوں کے لیے کیسا ہے؟ 

اَلْجَواب حَامِدَاوَّمُصَلِّیا 

عورتوں کے لیے سونے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات جیسے: لوہا،تانبا،پیتل،سٹیل وغیرہ کی انگوٹھی کے پہننے کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے. اس لیے بہتر اور اولی یہ ہے کہ اسے نا پہنا جائے.

لیکن اگر ان انگوٹھیوں پر سونے یا چاندی کا پانی چڑھا دیا جائےکہ اس سے انگوٹھی کی دھات چھپ جائےتوپھر بلاکراہت پہننا جائزہے۔

حاشية ابن عابدين:٣٥٩/٦ 

وفي الجوهرة والتختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجال والنساء

حاشية ابن عابدين:٣٦٠/٦

لَا بَأْسَ بِأَنْ يُتَّخَذَ خَاتَمُ حَدِيدٍ قَدْ لُوِيَ عَلَيْهِ فِضَّةٌ وَأُلْبِسَ بِفِضَّةٍ حَتَّى لَا يُرَى تَتَارْخَانِيَّة

الفتاوى الهندية:٣٣٥/٥

وَلَا بَأْسَ بِأَنْ يَتَّخِذَ خَاتَمَ حَدِيدٍ قَدْ لُوِيَ عَلَيْهِ فِضَّةٌ أَوْ أُلْبِسَ بِفِضَّةٍ حَتَّى لَا يُرَى كَذَا فِي الْمُحِيطِ.

فقط والله اعلم بالصواب

بنت ابراهيم

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز

نرسري كراتشي

٨جمادى الأولى ١٤۳۸

٧فرورى٢٠١٧

2 تبصرے “آرٹیفیشل انگوٹھی پہننے کا حکم

  1. Artificial ring k lye ye hukum haj ya is k ilawa cheezo k lye bhi ….jese chooriyan .ear rings .locket chain wagher…….aur bahr se jo jewellrey lete hai ..us oe sone chandi ka paani nhi charhate….to kya unhe bhi pehen kr namaz nhi parh skte..

اپنا تبصرہ بھیجیں