سوال: آپ ﷺ کے نام پر قربانی کرناکیساہے ؟ جائز ہے یا نہیں ؟
جواب: کسی کے نام پر جانور ذبح کرنا کفر وشرک کی بات ہے ۔
بہشتی زیور میں ہے :
” کسی کے نام پر جانور ذبح کرنا کفر اور شرک کی باتوں میں سے ہے۔” (بہشتی زیور :صفحہ 40)
ہاں اگر اللہ نے بہت مال دیاہے تو اپنی طرف سے قربانی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور آپﷺ کی بیویوں کی طرف سے بھی کردے کہ ان کی روح کو بڑا ثواب پہنچے تو جائز ہے ۔
جیسا کہ ” بہشتی زیور ” میں ہے
” اگر اللہ نے امیر بنایا ہو تو مناسب ہے کہ جہاں اپنی طرف سے قربانی کرے جو رشتہ دار مرگئے ہیں جیسے ماں باپ وغیرہ ان کی طرف سے اپنے پیر وغیرہ کی طرف سے کردے کہ ان کی روح کو ثواب پہنچے حضرت محمد ﷺ اور ان کی روح کو ثواب پہنچے حضرت محمد ﷺ اور ان کی بیویوں کی طرف سے بھی کردے ۔ ( بہشتی زیور : صفحہ 37)