اللہ کے پسندیدہ نام

 فتویٰ نمبر:821

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ!

اللہ کے پسندیدہ نام کتنے ہیں،دو یا تین؟عبداللہ،عبدالرحمن اور تیسرا ہاشم یا حارث ہے؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

اچھے نام اولاد کے لیے والدین کی طرف سے پہلا عطیہ ہے،لہذا اچھے اور اسلامی ناموں کا انتخاب کرنا چاہیے کیونکہ نام کے اثرات انسان پر پڑتے ہیں۔اچھے نام تو بہت زیادہ ہیں، تمام انبیائے کرام اور صحابہ کرام کے نام اچھے ہیں، تاہم جن ناموں کے متعلق آپ نے پوچھا ہے ان کے بارے میں حدیث پاک میں آتا ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”تسموا باسماء الانبیاء،واحب الاسماء الی اللہ عبداللہ وعبدالرحمن،واصدقھا حارث وھمام،واقبحھا حرب ومرة.“(سنن ابی داٶد،کتاب الادب،باب فی تعبیر الاسماء،٥|١٤٩،حدیث نمبر:٤٩٥٠)

ترجمہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم(اپنی اولاد)کے نام انبیاء علیھم السلام کے ناموں پر رکھو اور اللہ کے نزدیک پسندیدہ نام”عبداللہ“ اور ”عبدالرحمن“ ہیں اور سب سے زیادہ سچے نام حارث اور ہمام ہیں اور سب سے زیادہ ناپسندیدہ نام حرب اور مرة ہیں۔“

اس حدیث سے پتا چلا کہ اللہ کے پسندیدہ نام تو دو ہیں البتہ حارث نام بھی حدیث سے

اچھا نام ہونا ثابت ہوتا ہے۔

و اللہ الموفق

بقلم :بنت شاھد عفی عنھا

قمری تاریخ:٢٠ذی الحجہ،١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:١ستمبر،٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں