سوال: الھدیٰ انٹرنیشنل کے بارے میں معلومات درکار ہیں ؟
الجواب حامداً و مصلیاً
ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ اور ان کے ادارے الہدیٰ انٹر نیشنل سے تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے جو نظریات اب تک دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی کو مختلف سوالات کے ذریعہ معلوم ہوئے ہیں وہ کافی سنگین ہیں مثلاً اجماعِ امت سے ہٹ کر نئی راہ اختیار کرنا ، تقلید کو علی الاطلاق شرک قرار دینا ، فوت شدہ نمازوں کی قضاء کو غیر ضروری سمجھنا ، تین طلاقوں کو ایک قرار دینا ، صرف ترجمۂ قرآن پڑھ لینے کو اجتہاد کے لئے کافی سمجھنا ، فقہی اختلافات کے ذریعہ دین میں شکوک و شبہات پیدا کرنا ، علماء و فقہاء سے بدظن کرکے ان پر اعتماد کو ختم کرنا اور اپنی من پسند ذاتی رائے کے مطابق عمل کرلینے کی ترغیب دینا وغیرہ یہ سب غلط ، گمراہ کن اور فتنہ انگیز نظریات ہیں ۔ جو شخص یا ادارہ اس قسم کے نظریات کی تعلیم و تبلیغ کرتا ہو وہ نہ صرف یہ کہ بہت سے گمراہانہ ، گمراہ کن اور اور فتنہ انگیز نظریات کا حامل ہے بلکہ اس سے مسلمانوں کے درمیان افتراق و انتشار پیدا ہونے کا قوی اندیشہ ہے ۔ ایسے نظریا ت کی حامل شخصیت کے دروس میں شرکت کرنا یا ایسے ادارے میں تعلیم حاصل کرنا جائز نہیں۔