فتویٰ نمبر:645
سوال: کسی کے پاس چھ تولہ سونا ہو تو کتنی زکوۃ لازم آئے گی ؟
جواب : اگر کسی کے پاس چار تولہ یا چھ تولہ سونا موجود ہے اور اسکے پاس نقدی بھی موجود ہے چاہے وہ نقدی پانچ روپے ہی کیوں نہ ہو اس پر زکوۃ واجب ہے۔ اگر اس شخص کے پاس صرف چھ تولہ سونا ہے۔اسکے علاوہ اس کے پاس کچھ بھی نقدی اور کچھ بھی مال تجارت یا چاندی نہیں ہے تو اس پر زکوۃ نہیں آئے گی ۔