(٢٥) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ ؐ قَالَ یَأتِی عَلَی النَّاسِ زَمَانئ یُقْتَلُ فِیْہِ الْعُلَمَاءُ کَمَا تُقْتَلُ الْکِلَابُ فَیَالَیْتَ الْعُلَمَاءُ فِی ذَالِکَ الزَّمَانِ تَحَامَقُوْا۔ (مسند الفردوس للدیلمی، کنز العمال ج١١،ص١٩٢)
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نبی کریمﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں: لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ اس میں علماء کو اس طرح قتل کیا جائے گا جس طرح کتوں کو (چن چن کر تلاش کرکے) قتل کیا جاتا ہے ۔ اے کاش! کہ علماء اس زمانے میں سادگی اور بھولے پن سے کام لیں۔
فائدہ: موجودہ و وقت میں حاملین شرعِ متین ، علماء دین کو جس منصوبہ بندی اور ظالمانہ طریقے سے دن دہاڑے شہید کیا جارہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔
Load/Hide Comments