فتویٰ نمبر:01
سوال: 1۔ جس سے نکاح کرنا ہو اسے ایک نظر دیکھ لینے کی اجازت ہے تاکہ پسند وناپسند کا فیصلہ کرنے میں آسانی ہو ؟
2۔ منگنی کےبعد جب نکاح نہیں ہوتا وہ دونوں ٹیلی فون پر رابطہ کرسکتے ہیں ؟
جواب: 1۔ جس عورت سے نکاح کا ارادہ ہو اسکو صرف ایک نظر دیکھ لینے کی اجازت ہے ۔
آپﷺ کا ارشاد ہے : ” عن المغیرۃ بن شعبۃ انہ خطب امراۃ فقال النبی ﷺ انظر الیھا “
” مغیرہ بن شعبہ نے ایک عورت کوپیغام نکاح دیا آپﷺ نے فرمایا اسکو دیکھ لو ۔” ( نسائی :2/72)
2۔ جب تک دونوں کا نکاح نہیں ہوجاتا دونوں ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہیں ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ۔
( دارالافتاء مدرسہ حفیظیہ )