١.. ہزار آیات کا اجر
حضرت ابن عمر رضي الله عنهما سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا کہ : کیا تم میں سے کوئی ایک یہ طاقت نہیں رکهتا کہ ہر دن ایک ہزار آیت پڑهے ؟ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ ہردن ایک ہزار آیت پڑهنے کی کون رکهتا ہے ؟ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم میں سے کوئی ایک یہ طاقت نہیں رکهتا کہ وه أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ پڑهے ( یعنی آخرتک یا یہ سورت پڑهے تو اس کا پڑهنا گویا ایک ہزار آیت پڑهنے کی طرح ہے
(عن ابن عمر،مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح » كتاب فضائل القرآن)
Load/Hide Comments