١.. نصف قرآن کا اجر
حضرت ابن عباس رضی الله عنهما سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ : إذا زلزلت نصف قرآن کے برابر ہے ، اور قل يا أيها الكافرون چوتهائى قرآن کے برابر ہے ، اور قل هو الله احد تہائى قرآن کے برابر ہے
( سنن الترمذي » كتاب تفسير القرآن . ورواه الحاکم فی المستدرك على الصحيحين فی كتاب فضائل القرآن وقال هذا حديث صحيح الْإِسناد ولم يخرجاه)
٢.. زمین خبر دے گی
حضرت ابي هريره رضی الله عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے یہ آیت يومئذ تحدث أخبارها پڑهی ( یعنی اس دن زمین اپنی خبریں بیان کرے گی ) ، تو آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں ؟ صحابہ کرام نے کہا الله اور اس کے رسول ہی جانتے ہیں ، تو آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ اس کی خبریں یہ ہیں کہ ہر بندے اور بندی نے اس کے پیٹھ پر جوعمل کیا ہے تواس پر گواہی دے گی ، لہذا زمین کہے گی فلان فلان دن میں فلان فلان عمل کیا ، پس یہ اس کی خبریں ہیں
(أخرجه أحمد وعبد بن حميد والترمذي وصححه والنسائي وابن جرير وابن المنذر والحاكم وصححه وابن مردويه والبيهقي في شعب الإِيمان)