سُورة ق کی فضیلت

١.. ہر جمعہ ممبر پر

ام ہشام بنت حارثہ بن النعمان رضی اللہ عنہ کہتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے بہت قریب میرا مکان تھا، دو سال کے قریب ہمارا اور رسول صلی الله علیہ وسلم کا تنور (جس میں روٹی پکتی تھی) ایک ہی تھا، مجھے سورہ ق پوری اسی طرح حفظ ہوئی کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم یہ سورہ ہر جمعہ کو ممبر پر خطبہ میں تلاوت فرماتے تھے
(رواہ مسلم از قرطبی)
٢.. نماز عید میں تلاوت
حضرت عمر بن الخطاب رضی الله عنہ نے حضرت أبو واقد الليثي رضی الله عنہ سے پوچها کہ عید الاضحٰى اورعید الفطر ( کی نماز میں ) رسول الله صلى الله عليه وسلم کیا پڑهتے تهے ؟ تو انهوں نے فرمایا ( ق والقرآن المجيد ) اور ( اقتربت الساعة وانشق القمر ) پڑهتے تهے
(سنن أبي داود » كتاب الصلاة » باب ما يقرأ في الاضحى والفطر)
٣.. فجر کی نماز میں تلاوت
حضرت جابر رضی الله عنہ سے منقول ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم صبح کی نماز میں بکثرت سورہ ق تلاوت فرمایہ کرتے تھے مگر اسکے باوجود نماز ہلکی رہتی تھی
(قرطبی)

یہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم اور آپکی تلاوت کا خاص اثر تھا کہ بڑی بڑی سورتیں بھی نماز پڑھنے والوں پر ہلکی رہتی تھیں.

معارف القرآن جلد نمبر 8

اپنا تبصرہ بھیجیں