کچھ اونر کے بارے میں :
تعارف :
نام :محمد انس ولدیت عبدالرحیم قوم گجراتی ۔
تعلیم : حفظ قرآن دارالعلوم رحمانیہ گودھرا کراچی سے درس نظامی ( عالم کا کورس ) کی تکمیل جامعہ معہد الخلیل الاسلامی بہادرآباد کراچی سے جبکہ مفتی کورس جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی سے کیا۔ سن فراغت 1426 ہجری ہے سن افتاء 1427 ہجری ہے ۔
اس کے علاوہ ادارہ آفاق سے ٹیچنگ کورس اور آرٹسٹک انسٹیٹیوٹ سے وژن ٹائم منیجمنٹ اورسلپ مینیجمنٹ کا کورس کیا ہے ۔
اساتذہ کے نام : (1) حضرت مولانا یحییٰ مدنی نوراللہ (2)حضرت مفتی سعید احمد (3) مفتی عبدالمجید دین پوری (4)مولانا عبدالوحید ؒ (5) مولانا محمد یوسف مدنی (6) مفتی ابو لبابہ شاہ منصور (7) مفتی محمد ( جامعۃ الرشید (8) مفتی محمد مدنی (9)مفتی صاحب الدین جبوی ( جامعہ مدنیہ ) (10) مولانا محمد زکریا مدنی ۔
تدریس وافتاء کا سفر :۔ مفتی کا کورس کرنے کے بعد ایک سال جامعہ معہدا لخلیل میں شعبہ دارالافتاء کے رفیق اور معاون کے کی حیثیت سے کام کیا۔دس سال تک مدرسہ تعلیمات قرآنیہ میں افتاء، تدریس کی خدمات اور رسالے کی ادارت سے وابستگی رہی، پھر مدرسہ تعلیمات قرآنیہ کونرسری ای مارکیٹ کی طرف اللہ تعالی نے بڑی جگہ عنایت فرمادی، جس کاقیام جامعہ السعید کے نام سے ہوا. وہاں تاحال خدمات انجام دے رہے ہیں.
ایک عرصے سے صبح کے کچھ اوقات میں شریف آباد کراچی کے مدرسہ البنات ۔ مدرسہ حفیظیہ میں بھی افتاء ، تدریس اور اشاعت کے شعبہ جات میں ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ۔ یہاں تخصص فی الافتاء مفتی صاحب کی نگرانی میں ہوتا ہے ۔
اس کے علاوہ ایک خصوصی کورس ایک سالہ تفسیر کورس بھی آپ ہی کرواتے آرہے ہیں جس میں سال کے نو ماہ کے اندر اندر مکمل ترجمہ ۔ تفسیر قرآنی ، قرآنی عربک کورس اور فقہ کے اہم دروس شامل نصاب ہیں ۔ مفتی صاحب یہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آخر دم تک دین کے کاموں کے لیے قبول کرے اور خاتمہ ایمان میں کرے ۔ (آمین)
اجازت حدیث : مولانا انظر شاہ کشمیری بن مولانا انور شاہ کشمیری ، مولانا سلیم اللہ خان صاحب ، مولانا عبدالحلیم چشتی صاحب ،مولانا غلام محمد عباس ،بابا صندل
مسلک : ہم سب سے پہلے مسلمان ہیں اوراسلام ہی درحقیقت ہماری اصل شناخت اور چہرہ ہے ۔ اسی پر جینا اور اسی پر موت ہماری سب سے بڑی خواہش ہے ۔ قرآن وسنت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔مسائل، اور فروعات میں ہم حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی بیان کردہ قرآن وسنت کی تشریحات پر چلتے ہیں۔ تاہم دیگر مسالک کو بھی ہم احترام اور عقیدت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کی شان میں گستاخی جائز نہیں سمجھتے عقائد میں شیخ ابو منصور ماتریدی سے ہمارا تعلق ہے ۔اشعری مکتب فکر ، متکلمین ،محدثین اورصوفیائے کرام اور تمام اہل السنۃ والجماعۃ کو ہم اہل حق سمجھتے ہیں ۔
اصلاحی تعلق : ادارہ کے منتظم مفتی انس عبد الرحیم کااصلاحی تعلق ایک عرصہ تک حضرت مولانا یحیٰ مدنی نورہ مرقدہ خلیفہ مجاز حضرت مولانا زکریا صاحب کاندھلوی مہاجر مدنی ؒ سے رہا۔
پھر حضرت مولانا مدنیؒ ہی کے ایماء اور حکم پر آپ کے اجل خلیفہ حضرت مفتی سعید احمد صاحب دامت برکاتہم (امام خطیب عالمگیر مسجد بہادرآباد کراچی و مہتمم مدرسہ تعلیمات قرآنیہ)سے بیعت کا شرف حاصل ہوا ۔
ادارہ کی پالیسیاں :
1 ) ہمارا ادارہ صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر کام کرےگا ۔ “اپنا مسلک چھوڑو نہیں دوسروں کے مسلک کوچھیڑو نہیں “کا اصول ہمارے لیے مشعل راہ ہوگا ۔
2) تعلیم وتربیت ،اصلاح عقائد ، اصلاح معاشرہ ، سنتوں کی تدویج اور اسلام پر غیر مسلموں کے اعتراضات کا ردیہ ہمارے ادارے کے بنیادی پتھر ہیں انہیں پر تمام امور کی اٹھان ہوگی ۔
3) سروس کی کثرت اور محض بھرتی کی بجائے افراد سازی ہمارا مرکزی مقصد ومحور ہوگا ہم معاشرے کو اپنے سے بہتر افراد فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔
4) ادارہ اپنے تمام امور بالخصوص مالیات کے شعبے میں شرعی ضابطوں کا پابند ہوگا ۔نئے پیش آنے والے مسائل میں ضابطوں کی تعین کے لیے مستند اور معتدل دینی اداروں سے راہ نمائی لی جائے گی ۔
5)) شعبہ جات میں پیش رفت اور خاطر خواہ نتائج کے حصول کے لئے
(donation ) کا آپشن کھلا رہنا چاہئے جبکہ فیس لینے نہ لینے کا فیصلہ حسب احوال اور حسب مشاورت ہوگا (donation ) کے حصول کے لئے ہر ایسے عمل سے سختی سے گریز کیاجائے گا جس سے دین ،اہل دین یاادارہ کی عزت پر حرف آئے ۔اوقاف کا قیام بھی بہترین آپشن ہے ۔
6) سیاست برحق ہے لیکن مخصوص شرعی مصالح کی وجہ سے ادارہ کے حدود میں کسی فرد کو کسی بھی قسم کی تنظیمی سر گرمیوں کی اجازت نہ ہوگی۔
(7) اسٹاف کا تقرر کرتے ہوئے دین داری ،مہارت اور خلوص کو ترجیح حاصل ہوگی ۔
(8) اسٹاف کے ساتھ خلوص اور ہمدردی کا تعلق رکھا جائے گا۔فرق مراتب کا لحاظ رکھا جائے گا۔ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
(9) اسٹاف کے اچھے مستقبل کے لیے تکافل اور اس جیسے جائز امور کو نظام میں شامل کیا جائے گا ۔
(10) تمام اہم امور مشاورت سے ہو گے مجلس شوریٰ کے ارکان تین سے کم نہیں ہوسکتے ۔
مینیجمنٹ کے لیے ہر شعبہ کا الگ ذمہ دار ہوگا اور ان سب پر تین نگران ہوں گے سرپرست اعلیٰ ، مدیر ۔اور نائب مدیر اس نکتہ پر مزید غور اور بہتری کی ضرورت ہے ۔
www.suffahpk.com تک ارتقائی مراحل:
(1) الحمد للہ ! مدرسہ جامعۃ فاطمۃ الزہراء قوم کی خدمت اور دین کی نشرواشاعت کے جذبے سے سب سے پہلے مفتی صاحب نے 1431 ہجری میں ایک ابتدائی دینی مکتب مدرسہ فاطمۃ الزہراء کی بنیاد رکھی ۔جس کامنشور معصوم بچوں اوربچیوں اور مستورات میں با تجوید قرآن مجید کی تعلیم کو عام کرنا ہے۔ اس کے قیام میں حضرت مفتی مولانا یاسین صاحب( داماد حضرت ر مولانا محمد یحیٰ مدنی نورہ مرقدہ ) کا بھر پور تعاون شامل رہا ۔ادارہ ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔
Suffah on pring (2)
اس کے بعد رجب 1432 ھجری میں anas 786کے نام سے پاکستانی موبائل سوشل میڈیا سروس pring )9900) پر ایک اسلامک میسیج سروس کا آغاز کیا ۔ یہ و وقت تھا جب pring اور اس طرح کی سروسز زیادہ عام نہیں تھی اس لیے مثبت بتائج بر آمد ہوئے اور لوگوں کو سروس سے فائدہ محسوس ہوا۔ اس سروس کے تحت اسلامی مہینوں کی نسبت سے موقع بموقع میسیج بھیجے جاتے ۔ علامات قیامت کا اور آداب زندگی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا اوقات نماز اور دینی مسائل کے سلسلے بھی شروع کئے گئے ۔
(پرنگ سروس اس وقت غیر فعال ہوگئی ہے۔)
Suffahpk on twittter (3)
pring پرآنے کے کچھ عرصے بعد بھائی زین العابدین کے تعاون اور مشورہ سے ٹوئیٹر پر بھی اسلامک میسیج سروسز اپ لوڈ کردی گئی ۔پرنگ کے مقابلے میں ٹوئیٹر پر تیز رفتار سروس ہے ٹوئیٹر پر ادارہ نے اکثر وبیشتر فتاویٰ جاری کئے ۔ ایک وقت تھا جب ایک دن میں پچاس پچاس فتاویٰ بھی جاری کئےگئے جبکہ عموما یومیہ فتاویٰ کے اجراء کی شرح بیس سے پندرہ رہی ،۔لیکن کچھ دوستوں کی شکایات موصول ہوئیں کہ اتنی کثرت مناسب نہیں ۔ایک تو جی اکتا جاتا ہے دوسرا باربار موبائل ٹون بجنے سے مصروفیات میں بھی خلل واقع ہوتا ہے شکایات بالکل بجا تھیں اس لیے اس سلسلے میں اعتدال اور توازن قائم کرنے کے لئے یہ تعداد اب بہت کم کردی گئی ہے ۔اور فی الحال یہ نظم ترتیب دیا گیا ہے
- موقع مناسبت سے بین الاقوامی یا ملکی صورت حال پر دینی موقف دیناـ
- رات کے اوقات میں اوقات نماز کا میسیج ۔
- مخصوص اوقات میں پڑھی جانے والی سورتوں ۔مثال سورۃ ملک۔ سورہ کہف ، سورہ واقعہ ، سورہ یسین ،اور درود شریف پڑھنے کی ترغیب ۔
- ان کے علاوہ رشتوں اوردینی محافل کے اشتہارات جو کبھی کبھار بھیجے جاتے ہیں ۔
(4) اشاعت دین بذریعہ سوشل میڈیا:
1437 ہجری سے سوشل میڈیا کے ذریعے “صفہ آن لائن کورسز” شروع کیے گئے ہیں
جس میں مفتی کورس ( برائے عالمات)
مسائل مستورات کورس (حیض ونفاس کے مسائل پر تین لیول)
دس روزہ رجب وشعبان کورس
قرآن لرننگ کورس
قرآنی عربی کورس
تمرین افتاء کورس
مسائل مستورات کورس
مسائل نماز کورس
تربیت اخلاق کورس
تفسیر کورس
رجب وشعبان کورس
مسائل رمضان کورس
ویجن کورس
مسائل زیب وزینت کورس
ٹائپنگ کورس
نکاح وطلاق کورس
مسائل زکوٰۃ کورس
ایک ماہی فقہ کورس
شامل ہیں۔ ان کورسز کی ان شاء اللہ! ایک سیریز ہوگی جو جیسے جیسے شروع ہوں گے یہاں اس کا ذکر کردیا جائے گا۔ ان کورسز میں داخلے کے لیے پہلے رجسٹریشن فارم فل کرنا پڑتا ہے، جو اس لنک پر دستیاب ہے:http://www.suffahpk.com/registration-form/
(5) بذریعہ sms مسائل معلوم کرنے کی سہولت: ۔
عوام الناس عموما علمائے کرام سے بالمشافہ سوال پوچھنے سے گھبراتے ہیں پھر داراالافتاء ان کی دسترس میں بھی نہیں ہوتے اور فون کرنے پر پیسے بھی کٹتے ہیں ان سب وجوہات کی بناء پر عوام ا لناس کی آسانی کے لئے ہمارے علم کے مطابق سب سے پہلے مفتی صاحب نے یہ قدم اٹھایا اور عوام کو میسیج کے ذریعے اپنے مسائل کا حل معلوم کرنے کی طرف راغب کیا آج عوامی مسائل کا بہت بڑا ذخیرہ ہماری ٹوئیٹر سروس پر موجود ہے جس سے ہر کوئی دنیا کے کسی نہ کسی کونے میں بیٹھ کر استفادہ کرسکتا ہے ۔
طریقہ : آپ کو بھی کوئی مسئلہ بذریعہ sms معلوم کرنا ہو تو ابھی اپنا سوال لکھ کرہمارے نمبر03212861523 یا ہمارے واٹس ایپ نمبر 03152145846 پر بھیج دیں ۔جواب عشاء کے بعد سے صبح تک کے اوقات میں دیاجاتا ہے جواب فوری ملنا ضروری نہیں ۔غور طلب مسائل کے جواب تحقیق کے بعد دیے جائیں گے ۔ای میل کے ذریعے جواب حاصل کرنے کے ای میل ایڈریس نوٹ کرلیں ۔
(6) ویب سائٹ www.suffahpk.com کا اجراء: ۔
1434 ہجری ہی کی بات ہے محترم جناب عمران نویدصاحب جو ایک عرصہ سے ہمارے ٹوئیٹر فلوورز میں شامل تھے ۔ دبئی سے اسکائپ کے تھرو مفتی صاحب سے بات چیت کرتے ہیں ۔
صفہ کے کاموں کو سراہتے ہیں صفہ کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے ویب سائٹ بنانے کی تجویز دیتے ہیں اور خود ہی اس کے لیے کوشش کرتے ہیں ۔ ہمارا ادارہ محترم جناب عمران نوید صاحب کے تعاون کا شکر گزار ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ جل شانہ ان کے دین و دنیا کو خوب سے خوب تر بنائے اور اپنی خوشنودی کا راستہ ان کے لئےسہل وآسان فرمائے ۔
آپ حضرات سے ہمارے لیےا خلاص اور مسائل کے حوالے سے دعاؤں کی درخواست ہے ۔
ویب سائٹ کے مقاصد :
1۔ مفتی صاحب کے کالموں اور تحریروں کو شائع کرنا ۔
2۔ مفتی صاحب کے ہاتھوں ترتیب دیے گئے رسائل و کتب تک دنیا کی رسائی ۔
3۔ مفتی صاحب کے تحریر کردہ فتاوٰی کی اشاعت جس میں ابواب اور عنوانات کا خاص لحاظ رکھا گیا ہے ۔ٹوئیٹر کی Suffahpk آئی ڈی پر مفتی صاحب کے ہزاروں فتاویٰ موجود ہیں۔ یہ ان فتاویٰ سے الگ ہیں جو مفتی صاحب نے جامعۃ الرشید ، معہدالخلیل الاسلامی ، مدرسۃ تعلیامت قرآنیہ ، جامعہ حفیظیہ اور مدرسۃ فاطمۃ الزہراء میں تحریر کیے ۔ فتاویٰ کا یہ ذخیرہ بتدریج www.suffahpk.com پر اپ لوڈ کیا جائے گا ۔اسی طرح صفہ آن لائن کورسز کے تحت ہونے والے افتاء کورس کے فتاوی بھی یہاں لگائے جائیں گے.
ہر سوال کے جواب کے ساتھ مستند کتب فتاویٰ سے حوالہ جات کا اہتمام ادارہ کی پالیسی میں شامل ہے ۔
4۔دارالعلوم کراچی کے فتاویٰ مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم العالی کی اجازت سے شائع کرنا،(اجازت نامہ دیے گئے لنک پر موجود ہے! )
5۔صفہ آن لائن کورسز کے تحت ہونے والا “تمرین افتاء “کورس جو صرف فاضلات کے لیے ان کے فتاویٰ بھی لگائے جاتے ہیں۔
6۔ صفہ کے روحانی مربی حضرت مفتی سعید احمد صاحب مد ظلہ العالیہ اور حضرت مفتی سلمان صاحب کے بیانات اور دروس کو شائع کرنا ۔
7۔ آن لائن درس قرآن ،آن لائن درس حدیث ، آن لائن درس نظامی اور آن لائن شارٹ کورسز کا انعقاد بھی ویب سائٹ کے مقاصد میں شامل ہے جن پر بتدریج مرحلہ وار کام شروع کیا جائے گا ،فی الوقت آن لائن درس قرآن شروع کر دیاگیا ہے ۔
8۔ ایک خانہ رابطہ کا دیاگیا ہے جس کے ذریعے اندر جاکر ہمارے دولت صفہ سے اپنے مسائل کا شرعی حل ، خوابوں کی تعبیر اور مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں دوستوں سے گزارش ہے کہ جواب کے حصول کے لیے کم از کم ایک ہفتہ لازمی انتظار کریں ۔
9۔تفسیر کے خانے میں مفتی صاحب کے ہاتھوں ترتیب دیاگیا قرآن ،خلاصہ قرآن اور احکام القرآن کا کام ڈالا جائے گا ۔
10۔ورکشاپس کے خانے میں حضرت مفتی صاحب کی ورکشاپس، فقہی دروس حدیث علمی بیانات اور دیگر فقہی کورسز ڈالے جائیں گے۔( یہ سب کام رفتہ رفتہ ہونگے یہ سب امور ہمارے منصوبے کا حصہ ہیں )
حالیہ اور مستقبل کے منصوبے
ادارے نے طویل مشاورت کے بعد اپنے موجودہ کاموں اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے ایک فریم ورک ترتیب دیا ہے ، جو عام فائدے کے لئے پیش کیاجارہا ہے۔ادارہ کی طرف سے ان تمام امور سے ہر طریقے سے استفادہ کرنے کی اجازت ہے ۔ بلکہ ادارہ امید کرتاہے کہ نوجوان نسل اس سے بھی اچھا اور بہتر کام کرسکتی ہے ۔
تعارف :
ادارے کانام : suffah academic foundation
اونر کانام : (مفتی ) محمد انس عبدا لرحیم
ادارے کا مستقل پتہ :
مقاصد :
سب سے پہلے تو اللہ کا احسان ہے کہ جس نے ہمیں اشرف المخلوقات میں سےبنایا اور پھر مسلمان اور پھر معاشرے میں عزت عطا فرمائی اور پھر سوچ اور صلاحیت عطافرمائی !
ہمارا ادارہ ایک مکتب کی صورت میں سن 2010عیسوی میں قائم ہوا جس کا نام ہمارے پیارے نبی ﷺ کی صاحبزادی کے نام پر رکھا گیا یعنی مدرسہ فاطمۃ الزھراء (رضی اللہ عنہا ) ایک مقصد کی صورت میں قائم کیاگیا جس کا منشور معصوم بچےا ور بچیوں اور مستورات میں قرآن کی تعلیم دینا تھا۔جس میں بچے اور بچیوں کو باتجوید قرآن کی تعلیم ماہر معلمات دیتی ہیں اس کے علاوہ بچے اور بچیوں کو آڈاب دین، مسنون دعائیں ،چالیس احادیث، اور اخلاقی تربیت پر مخصوص توجہ دی جاتی ہے ۔الحمد للہ اب مزید ترقی ہوئی باتجوید قرآن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہفتہ وارانہ ایک کلاس رکھی گئی ہے جس میں قرآنی عربی کورس،لیول ون اور ٹو کے ساتھ ساتھ خواتین کی اخلاقی تربیت اور خواتین کو روز مرہ مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے اسکے علاوہ مرد حضرات کے لئے بھی قرآن عربی کی ایک کلاس رکھی گئی ہے جس کے ساتھ تفسیر القرآن کا خلاصہ بیان کیاجاتا ہے ۔
یہ تمام تعلیمات مفتی محمد انس عبدالرحیم کی سرپرستی اور ان کی اہلیہ کی نگرانی میں کیے جاتے ہیں۔
اس قیام کے دو سال بعد ادارہ کے موسنس ہمارے استاد محترم حضرت مفتی محمد انس عبدالرحیم صاحب کے دل میں اللہ پاک نے یہ بات ڈالی کہ امت مسسلمہ کے عمومی فائدے کے لئے کچھ نئے منصوبے ترتیب دیے جائیں اس کے لیے انہوں نے بہت دور اندیش پلاننگ کی ہے ۔
(1) اس منصوبہ بندی کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور انسانیت کو سنوارنا ہے ۔
(2)ادارہ کا نصب العین یہ ہے کہ نوجوان مرد”عورتیں اور بچے اسلامی ماحول میں مستند اساتذہ سے اسلامی تعلیمات حاصل کر کے اللہ کے دین کو زندہ کریں ۔
(3) ہم معاشرے میں ایسی تعلیم دیں گے جس سے نوجوان مردوں،عورتوں ،اور نئی نسل کا دل ودماغ ہر کام میں اللہ کی رضا بن جائے گا اور آخرت کی فکر ان میں جاگ اٹھے گی!
( 4) ہم ہمیشہ کے لیے نہ ختم ہونے والی تعلیم دیں گے ۔اورا یسا نظام قائم کریں گے کہ ان شاء اللہ ( ہمارے ادارے کو کبھی زوال نہ ہوگا ۔ ہمارے ادارے سے قیامت تک خلق خدا کم از کم ایک کروڑ لوگ فیض حاصل کریں گے اور ہزاروں گھروں کے چولہے ادارے کی وجہ سے جلیں گے ۔
عمو میت : اب تعلیم کیسے دی جائے ؟
کن لوگوں کو دی جائے ۔ کس انداز میں دی جائے ؟
کس موقع پر چھٹی ہو؟
گھر میں مصروف خواتین کیسے علم حاصل کریں مصروف اور job پر جانے والے حضرات کیسے اپنے دین کو پہچانیں ؟
باہر ممالک میں رہنے والوں تک ہم کیسے دین کو پہچانیں ؟
ان سب کے لئے ہم مختلف کورسز رکھیں گے ۔تاکہ مخلوق خدا میں سے کوئی شخص دین کے علم سے محرومنہ ہو ۔
مختصر پلاننگ :۔ ہمارےادارے مختلف شعبوں میں کام کریں گے جو تمام انسانوں کے لحاظ سے ہو اور سب کے لیے عام ہو۔
پہلا شعبہ :۔
دینی اورعصری تعلیم کا امتزاج
چھوٹے بچوں کی تعلیم کے لیے اسلامک اسکول جس میں چارسال کے بچوں کو داخلہ دیاجائے گا ۔ بچے کی تربیت چار سال کی عمر سے ہی شروع کردی جائے گی ۔اسلامک اسکول matric تک ہوگا۔
جس میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن کی تعلیم بھی دی جائے گی ۔14 سال کی عمر میں میٹرک پاس حافظ قرآن اور کمپیوٹر کا ماہر بن چکا ہوگا ۔
اب درس نظامی کے شعبہ میں admition کروادیں گے۔ وہ بھی ہمارا ہی شعبہ ہے ۔
درس نظامی کا کورس بھی آٹھ سال ہوگا۔ 23 سال کی عمر میں یہ طالب علم ایک باعمل عالم بن چکا ہوگا ۔اور پھر اس طالب علم کا اگر مزید دل کرے کہ وہ اور علم حاصل کریں تو تخصیص فی الافتاء میں داخلہ دے دیا جائے گا۔ اور24 سال کی عمر میں ہم اس طالب علم کو اللہ کے حوالے کر کے اپنے ادارے سے رخصت کردیں گے ۔جبکہ یہ اپنے پیروں پر خود کھڑا ہے اس کو صحیح اور غلط کی پہچان ہوچکی ہے اچھی استعداد کے حامل فضلاء کو اپنے ہی ادارہ میں خدمات کے مواقع دیے جاسکیں گے ۔
بچی :۔ اسی طرح چھوٹی بچی کو بھی چار سال کی عمر admition دیاجائے گا ۔اگر والدین حفظ کے خواہش مند ہیں تو حافظہ بنایا جائے گا ۔ ورنہ ناظرہ پر ہی اکتفاء کردیاجائے گا ۔
اور یہ بچی 15 سال کی عمر میں میٹرک کر چکی ہوگی تو اس کے فوراً بعد ” درس نظامی ” کورس کے ساتھ ساتھ ہم اس کو کھانا پکانا’ کپڑے سینا’ اور گھریلو کام کاج کا بھی ہنر دیں گے۔
جب یہ لڑکی 21 سال کی ہوچکی ہوگی اس وقت باعمل عالمہ کے ساتھ ساتھ میٹرک پاس کمپیوٹر کا ہنر بھی سیکھ چکی ہوگی ۔
اس کے علاوہ گھریلو کام کاج ( کپڑے سینا’ کڑھائی کرنا خوب جانتی ہوگی ) اب اسے ہم اپنے ادارہ سے اللہ کی حفاظت میں دے کر رخصت کرتے ہیں ، قابل اور بلاصلاحیت فاضلات کو ادارہ میں ہی خدمات سونپی ہوجائے گی ۔
اسلامک اسکول اور عصری تعلیم کا مقصد :َ
ہم نے اسلامک اسکول بنانے کا منصوبہ اس لیے تجویز کیا ہے ۔ جب والدین بچوں کو اسلامی علم سے نا آشنا اسکولوں میں Admission کروائیں گے ۔ تو یہی بچے اپنے مذہب سے ہاتھ دھو بیٹھے گے ۔ ان کے ننھے منے ذہنوں میں سنت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہوگی ، جبکہ اسلامک اسکول میں شروع دن ہی سے اسلام کا کلمہ پڑھایا جائے گا،اور نبی کا راستہ اور صحابہ کا طریقہ بتایا جائے گا،تو ان ننھے منے ذہنوں میں یہ چیزیں ابھی سے ایسی محفوظ ہوجائیں گی کہ آخر سانس تک اسلام کے کسی حکم سے رو گردانی نہیں کریں گے ۔ انشاء اللہ
وفاق المدارس کے حالیہ جلسہ عام میں جو کہ دارالعلوم کراچی کو رنگی میں منعقد ہوا تھا اس میں مفتی اعظم پاکستان نے صراحت سے یہ تجویز اہل مدارس کو پیش کی ہے کہ ” تمام مدارس اپنی اپنی حدود میں اسلامک اسکولز قائم کریں “اور فرمایا ان اسکولوں کا سالانہ امتحان وفاق المدارس ہی لے تو اور اچھا ہوگا۔”
دوسرا شعبہ(برائے خواتین )
ہمارے معاشرے کی وہ خواتین جو اپنی عمر کو غفلت میں ضائع کرچکی ہے اور اپنے وقت کو قیمتی نہ بنا پائیں اور دین سے نا آشنا رہیں ۔ لیکن اب ان کو دین کا جذبہ پیدا ہو اور ایمان جاگ اٹھا ۔لیکن اب ان کو پڑھنا بہت مشکل ہوگا بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ وقت کی تنگی ہے گھریلو کام اور ذمہ داریاں زیادہ ہیں ۔
وہ بھی مایوس نہ ہوں ان کے لئے بھی ہمارے ادارے کے دروازے کھلے ہیں ۔
ان خواتین کی روزانہ یا ہفتہ واری بنیادوں یا حسب احوال کلاس ہوگی ۔
جس میں ہم انہیں تجوید قواعد کے ساتھ سکھائیں گے اس کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے مسائل مشقوں کے ساتھ کروائیں گے ۔ اور تعلیم ہلکی پھلکی دی جائے گی ۔ جس میں خاص طور سے شوہر کے حقوق، سسرال میں رہنے کے طریقہ ۔ بچوں کی تربیت کیسے کی جائے ؟ یہ اور اس طریقے کے مسائل پر زور دیاجائے گا ۔ ان خواتین کو مسنون دعائیں ، چالیس احادیث بھی یاد کروائی جائیگی ۔
تیسرا شعبہ : College/school کی لڑکیوں کےلئے :۔
ماڈل کالج /اسکول سے پڑھ کر آنے والی لڑکیاں ہی توہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں اگر یہ لڑکیاں متقی بن جائیں اور مغربیت فیشن زدہ زندگی کو چھوڑ کر سادگی پر آجائے اور بے پردگی ختم کر کے پردے میں آجائیں تو معاشرے میں جو چاروں طرف فساد پھیلا ہوا ہے ۔اس فساد میں کمی آجائے گی ۔
اس لیے اسکول کالج کی لڑکیوں کےلیے جون ۔جولائی کی چھٹیوں میں سمر کورس رکھیں جائیں گے ۔اور اس کورس کی ترتیب اس طرح بنائے جائے گی کہ ان نوجوان لڑکیوں کے دل ودماغ میں دو مہینوں میں پورے دین کا خلاصہ آجائے اور دین کی سمجھ اور محبت پیدا ہوجائے ۔ کورس میں عقائد،ناپاکی کے مخصوص مسائل ،پردہ ،زیب وزینت ،اخلاقیات اور فکر آخرت کے عنوانات کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔
چوتھا شعبہ
مرد حضرات کے لئے
جن مردوں نے اپنی عمر غفلت میں گزاردی اوردین سے نا آشنا رہے یا دین سے نا آشنا تو نہیں ہے لیکن وقت اور حالات نے دین کی تربیت سے محروم رکھا ،
ان کے لئے ہفتہ وار ی /یا حسب احوال کلاس ہوگی جن میں ان حضرات کو تجوید کے ساتھ ساتھ چالیس احادیث مسنون دعائیں یاد کروائیں جائے گی اور روز مرہ کے مسائل میں اور تجارت کے مسائل سیکھا ئے جائیں گے ۔ گھر میں اخلاق سے رہنے کو اجاگر کیا جائے گا ۔
پانچواں شعبہ
صرف سماعت پر موقوف
وہ خواتین جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتی لیکن دینی جذبہ رکھتی ہیں ان خواتین کے لئے ایک کلاس ہوگی ۔جس میں یہ خواتین صرف سماعت پر اکتفاء کریں گی ۔
- ان کو دینی مسائل کی مشق زبانی کروائی جائے گی ۔
- تجوید پڑھائی جائے گی ۔
- احادیث یاد کروائی جائیں گی۔
- اور رہن سہن کا طریقہ بتایا جائے گا ۔
(چھٹا شعبہ ( دین کی بات بذریعہ SMS
وہ خواتین و حضرات جو بالکل فرصت نہیں رکھنے کہ وہ مدرسہ میں آکر کچھ سیکھیں یا غیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں تو ایسے خواتین و حضرات بھی مایوس نہ ہوں وہ بھی ہمارے کام سے فائدہ اٹھائیں بذریعہ SMS جس کی تفصیل اوپر گزرچکی ۔
(ساتواں شعبہ ( دین کی اشاعت بذریعہ Skype
Skype کے ذریعے ملک میں یا ملک سے باہر رہنے والوں کو دین کی دعوت جائے گی ۔اس میں مختلف کورس ہونگے
- تجوید کورس
- اسلام کے بنیادی عقائد درست کریں
- آئیے نماز سیکھیں !
- قرآن عربی سیکھیں
- اس کے علاوہ حسب مشاورت اہم کورسز
آٹھواں شعبہ ( عوام الناس کے لئے دارالافتاء
عوام الناس اپنے مسائل بذریعہ e.mail یا SMS یا تحریری صورت میں بھیج دے ۔
(نواں شعبہ ( عوامالناس گھریلو پریشانیوں کے لئے قرآن اور احادیث کی دعاؤں میں سے وظیفہ حاصل کریں
فیس : ان سب شعبوں کی فیس عوام کی سہولت کے لحاظ سے ہوگی ۔اور بعض شعبوں کی کوئی فیس مقرر نہیں ہوگی ۔
صحت :۔ لیکن یاد رہے کہ !
ان سب شعبوں کو صحیح اور ٹھیک طریقے سے چلانے کے لیےا یک اہم چیز صحت ہے ادارہ کو چلانے والوں کی صحت اچھی ہوگی تو سب کام ترتیب اور ٹھیک ٹھیک چلے گا۔ادارے کے ذمہ داران ۔بلکہ تمام اسٹاف ا ور طلبہ کو بھی ٹائممینجمنٹ ، سلپ منیجمنٹ اور حفظان صحت کے کورس کرنےچاہئیں !
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ
آج زندگی میں پہلی بار ایک اچھی اور جامع ویب سائٹ سے پالا پڑا (بشکریہ گوگل) اللہ تعالی مفتی صاحب اور اس ویب سائٹ کے ذمہ داروں کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
مفتی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ایک عرصہ تک وہ میرے مدرسہ کے ساتھی رہے اور میرے سینئر اور اس عرصہ میں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور پھر بعد میں مدرسہ کے دارالافتاء میں جب رفیق اور معاون کی حیثیت سے کام کیا تو یہ کچھ مسائل میں میرے استاذ رہے اور اس کے بعد یہ منظر سے غائب ہوگئے (یہ تو پتہ تھا کہ یہ گلبہار چلے گئے ) لیکن منظر سے غائب رہے
بس دعا ہے اللہ تعالی مفتی صاحب کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر خیر و عافیت کے ساتھ قائم رکھے
والسلام
السلامعلیکم ۔۔۔ادارہ تو بھت اچھا ھے۔۔۔سب پڑھکر کوءی خاص کمی محسوس نہی ھوءی مگر ۔۔۔۔ایک توجہ چاھتاھون کہ آپ تک پپھنچادوں۔۔۔۔ ھم الحمد للہ(مسلمان ) بھت زیادہ ھیں۔۔مگر مظلوم کیوں ھیں ۔؟؟ؕ
ھم جس نظام میں رہ رہے ھیں وہ قبول ھے؟ؕ
کیا رسو اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفر کو للکار کر دین اسلام کا پرچار نہی کیا؟؟؟۔۔محترم ۔۔۔پھر اسلام کے نفاذکے لیءے ھماری جدوجھد کیوں شامل نہی؟؟ؕ
معذرت کے ساتھ گذارش ھے۔۔۔۔تبلیغی اجتماع حج کے بعد سب لوگ ووٹ تو ڈالتے ھیں ۔مگر اسلام کے لیءے نہیں اپنی لادینپارٹیوں کو سپورٹ کرتے ھیں۔۔(ان لوگوںکو جن کے منشور میں اسلام سے وابستگی چھپاءی جاتی ھے))۔ازراہ کرم ۔۔۔بات ہلکی نا لی جاءے۔۔کیونکہ معاملہ سیاسی سے زیادہ دینی ھے۔۔توجہ اور دعا کی درخواست ھے۔۔۔۔آپکا بھت بھت شکریہ
وعلیکم السلام!
قیادت کا فقدان ہے، کفر ودجل عام ہے، اہل دل اپنا کام کررہے ہیں، ہر رات امیدصبح لے کر آتی ہے، ان شاء اللہ! مظلومیت کا دور ختم ہونے کو ہے، جو عملی کوششوں میں حصہ نہیں لے رہے وہ توبہ واستغفار ضرور کیا کریں اور کم ازکم دعاؤں میں اہل دل کو ضرور یاد رکھا کریں! ویب سائٹ پر تاثرات کے اظہار کا شکریہ! طالب دعا: خاکپاۓ اکابردیوبند
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
اس سائٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اللہ تعالی آپ سب کے علم و عمل میں ترقیاں دے ، اپنی بارگاہ میں آپکی کوششوں کو قبولیت عطا فرمائے آمین ثم آمین
مواصلاتی کورس دین کی مبادیات پر ضرور کروائیں
جزاک اللہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بارک اللہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ، اللہ تعالی آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور آپ کے علم وعمل میں مزید ترقیاں عطاء فرمائے، حاسدین کے حسد اور شریروں کی شرارت سے آپ سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین
والسلام
very good mufti sahab
Asalam o alikum ap logo ka kaam Mashallah bohat acha hai app se guzarish hai k apne Masail k group whatsapp ya telegram channels per banai
Jis mai barkat Masail poochna ho ya koi maloom at leni ho to li ja sake jazakallah
Anas Raheem:
السلام علیکم!
صفہ آن لائن کورسز کی جانب سے ٹیلی گرام پر مختلف چینلز بنائے گئے ہیں. یہ چینلز مردوزن کے اختلاط سے پاک ہیں. ان چینلز پر پوسٹس کی بھرمار نہیں ہوگی، بلکہ گاہے گاہے پوسٹ کی جائے گی. پوسٹ معیاری اور ان شاء اللہ! معلومات افزا ہوگی.
تحقیقات حدیث:
https://t.me/joinchat/AAAAAEG-s6BA6dERCJhHmA
قرآن اور سائنس:
https://t.me/joinchat/AAAAAENbH_TjnpV-Pw3_XA
ردشبہات:
https://t.me/joinchat/AAAAAEIP8HXpFS_93-UCMA
اصلاح نفس:
https://t.me/joinchat/AAAAAEL6SjNbcJbEXrLmFw
سیاست:
https://t.me/joinchat/AAAAAEKQY4DAa6uZGrJUPA
جدید فتاوی:
https://t.me/joinchat/AAAAAEOt1KWoRCOG41bVdw
قصص الانبیاء:
https://t.me/joinchat/AAAAAENbH_TjnpV-Pw3_XA
خوابوں کی تعبیر:
https://t.me/joinchat/AAAAAEHXWJ22-aBySXYg2Q
طنزومزاح:
https://t.me/joinchat/AAAAAEQANx2REGR9WLWkGQ
خود بھی جوائن کیجیے اور اپنے دوستوں کو بھی شامل کریں!
وہٹسیپ نمبر:
03152145846
I have done Dirasat e dinia course
Asalam wr wb.
MashAllah barakAllah mashAllah.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
ماشاء اللہ دیکھ کر بہت اچھا لگا
http://www.suffahpk.com تک ارتقائی مراحل:
(1) الحمد للہ ! مدرسہ جامعۃ فاطمۃ الزہراء قوم کی خدمت اور دین کی نشرواشاعت کے جذبے سے سب سے پہلے مفتی صاحب نے 1431 ہجری میں ایک ابتدائی دینی مکتب مدرسہ فاطمۃ الزہراء کی بنیاد رکھی ۔جس کامنشور معصوم بچوں اوربچیوں اور مستورات میں با تجوید قرآن مجید کی تعلیم کو عام کرنا ہے۔ اس کے قیام میں حضرت مفتی مولانا یاسین صاحب( داماد حضرت ر مولانا محمد یحیٰ مدنی نورہ مرقدہ ) کا بھر پور تعاون شامل رہا ۔ادارہ ان کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔
؟یہ مولانا مفتی یاسین صاحب کون ہیں
انکا بھی تعارف کروادیں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جزاکم اللہ خیرا