سوال: قے کرنے سے وضو کب ٹوٹتا ہے ؟
جواب : ہر قے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ اس قے سے وضو ٹوٹتا ہے ۔جو منہ بھر کے ہو، منہ بھرنے کا مطلب یہ ہے کہ قے اتنی شدت سے ہو کہ اس کو ضبط کرنا مشکل ہوجائے ۔اگر کئی مرتبہ تھوڑی تھوڑی قے منہ بھر کے برابر ہوجائے تو اس سے وضو اس وقت ٹوٹے گا جب اس کی متلاہٹ کا سبب الگ الگ ہو تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا، اگر چہ سب کو ملا کر منہ بھر کے برابر ہوجائے ۔