سوال: ہر قسم کے نشہ سے وضو ٹوٹتا ہے یا نشہ کی کوئی خاص حد مقرر ہے ؟
جواب : نشہ کرنا گناہ ہے لیکن ہر قسم کے نشے سے وضو نہیں ٹوٹتا بلکہ نشے کی ایک خاص حد مقرر ہے،وہ یہ کہ چلتے وقت اس کے قدم لڑکھڑانے لگیں ایسے نشے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ۔اس کے بغیر نشے سے وضو نہیں ٹوٹتا ۔