حج کے دوران شوہر کا انتقال ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

حج کے دوران شوہر کا انتقال ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

اس صورت میں اصل حکم تو یہی ہے کہ ایسی حالت میں عورت حج نہ کرے بلکہ اگر ممکن ہو تو اپنی رہائش پر عدت گزارے ورنہ وطن واپس آجائے اور شوہر کے گھر پر عدت گزارے اور آئندہ سال کسی محرم کے ساتھ حج کی قضا کرے۔

لیکن موجودہ حالات میں چونکہ حج کے سفر میں طرح طرح کی مشکلات ہیں، لہذا ان حالات کے پیش نظر حضرات فقہا رحمہم الله کے اصول و قواعد مطابق اگر عورت پر حج فرض ہو تو اس بات کی گنجائش ہے کہ وہ دوران عدت حج کے ارکان مکمل کر لے اور ساتھ ساتھ استغفار بھی کرے۔ لیکن حج کی ادائیگی میں صرف وہ افعال ادا کرے جو فرض یا واجب ہیں۔ اس کے سوا اپنی رہائش گاہ میں ہی رہے اور بلا ضرورت شدیدہ رہائش گاہ سے باہر نہ نکلے۔واضح رہے کہ اس صورت میں اس کی عدت شوہر کے انتقال کے وقت سے شروع ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں