ایام حج میں حیض روکنے والی ادویات استعمال کرنا
1۔۔۔ممسک حیض یعنی حیض روکنےکے لیے ادویات استعمال کرنا درست ہے،لیکن ڈاکٹر سے مشورہ کرلیاجائے؛کہیں طبی نقصانات نہ ہوں۔
2۔۔۔دوائیاں لینےکےباوجود دھبےآگئےتواس کےمسائل پیچیدہ ہیں:بعض صورتوں میں وہ استحاضہ بنتاہےجبکہ اکثرصورتوں میں وہ حیض ہی بنتاہے۔یہاں مختصراًکچھ اہم صورتیں بیان کی جارہی ہیں:
الف۔۔تین دن سے پہلے پہلےہی دھبےبندہوجائیں اور پندرہ دن گزرنے تک واپس نہ آئیں تویہ استحاضہ ہوگا،اس کےوہی احکام ہیں جوعام حالت میں بدن کے کسی حصے سے خون یاکوئی اورنجاست نکلنےکےاحکام ہیں۔
ب۔۔ایک یازیادہ باردھبےآکربندہوگئےاورپھرپندرہ دن سے پہلے پہلےواپس آگئے، یاوقفےوقفے سے کئی دنوں تک دھبےآتے رہےاوردس دن سے بڑھ گئےتوایسی تمام صورتوں میں یہ پورادورانیہ مسلسل خون آنے کےحکم میں ہوگااور ہر مہینے جتنے دن حیض آنے کی عادت ہے اتنے دن حیض ہوگا، باقی استحاضہ۔