حج کی تعریف
پانچ دنوں میں ، پانچ مقامات پر، سات عبادتوں کو ادا کرنے کا نام “حج”ہے۔
پانچ دنوں سے مراد 8 ذی الحجہ تا 12 ذی الحجہ ہے۔
پانچ مقامات یہ ہیں:
منی، عرفات،مزدلفہ،بیت اللہ،صفا ومروہ۔
سات عبادات یہ ہیں:
احرام،وقوف،رمی،قربانی،حلق،طواف،سعی
حج کا ایک خاص وقت مقرر ہے ،ا س کے علاوہ حج نہیں ہوسکتاجبکہ عمرے کاکوئی خاص وقت مقررنہیں۔حج کے ایام کے علاوہ کبھی بھی کیا جاسکتا ہے ۔