حج کس پر فرض ہے؟

حج کس پر فرض ہے؟

صاحب ِاستطاعت پر حج کرنا فرض ہے اور استطاعت کا مطلب یہ ہے کہ کسی شخص کے پاس مکہ معظمہ تک آنے جانے اور واپس آنے تک زیر کفالت افراد کا خرچہ موجود ہو۔

سورۃ آل عمران میں ہے:

ترجمہ: ’’اور اللہ تعالیٰ کے واسطے لوگوں کے ذمہ اس گھر کا حج کرنا لازم ہے یعنی اس شخص کے ذمے جو وہاں تک جانے کی طاقت رکھےاور جو شخص منکر ہو تو اللہ تعالیٰ تمام جہانوں سے بے نیاز ہیں۔‘‘

رسول اللہﷺ سے سوال کیا گیا:’’استطاعت کیا چیز ہے جس کی وجہ سے حج فرض ہوتا ہے؟‘‘آپﷺ نے فرمایا: ’’(زَادٌ وَ رَاحِلَۃٌ ) یعنی سفر خرچ اور سواری۔‘‘اس سے معلوم ہوا کہ مکہ معظمہ تک آنے جانے اور حج کے اخراجات ملکیت میں ہونے سے حج فرض ہوجاتا ہے۔

مسئلہ:جب کسی پر حج فرض ہوجائے تو فوراً اسی سال حج کرنا واجب ہے،بلاعذر دیر کرنا اور یہ خیال کرنا کہ ابھی عمر پڑی ہے پھر کسی سال حج کرلیں گے، درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں