حرام چیزوں کو بطور علاج استعمال کرنا
شراب اور دیگر حرام اشیاء کو بطور علاج استعمال کرنے میں درج ذیل شرائط ہیں :
1-کوئی ماہر دیندار ڈاکٹر کہے کہ اس کے بغیر علاج ممکن نہیں۔
2-کوئی دوسری دوا مؤثر نہ ہو اور حرام اشیاء میں اس کی صحت یابی کا غالب گمان ہو ۔
ردالمختار 1/404 ط رشیدیہ میں ہے:
اذا علم فیہ الشفاء ولم یعلم دوا آخر کما رخص الخمر للعطشان وعلیہ الفتوی
بحرالرائق 8/404 ط رشیدیہ میں ہے:
تقدم الکلام فیما اذا اخبر بہ الطبیب حاذق